بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے ایم ایس ایم ای، دیہی اور گھریلو صنعت کے سیکٹر کے لیےوزیر اعظم کے اقتصادی پیکی کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ پیکیج اس سیکٹر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

Posted On: 12 MAY 2020 9:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 مئی، 2020،  ایم ایس ایم ایز اور سڑک ٹرانسپورٹ نیز شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج شام اعلان کردہ20 لاکھ کروڑ روپئے کے وزیر اعظم کے راحت پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے تاریخی پیکیج نےایم ایس ایم ای، دیہی اور گھریلو صنعت کے  سیکٹر کی توقعات اور امنگوں کو پورا کردیا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ اپنے زبردست وسائل، اعلی ٹیکنالوجی اور خام مال کے ساتھ بھارت تمام شعبوں میں جلد ہی خود کفیل ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت کو عالمی معیشت میں ایک سپر اقتصادی طاقت بنانے کا خواب دیکھا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی بیماری کی وجہ سے اقتصادی سست روی دراصل ایک چھپی ہوئی نعمت ہے۔ ہمیں ملک کو آگے لے جانے کے لیے مثبت رویے اور خود اعتمادی کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ قوم وزیر اعظم کے اس جذبہ خیر سگالی کو طویل مدت تک یاد رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس سیکٹر کے لیے وزیر اعظم کی مدد جو 11 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیتا ہے اور جس کا جی ڈی پی میں حصہ تقریباً 19 فیصد ہے، اس سیکٹر کے تمام ساجھے دار کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایم ایس ایم ای، دیہی اور گھریلو صنعت کا سیکٹراس پیکیج کی مدد سے نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2478



(Release ID: 1623536) Visitor Counter : 194