جل شکتی وزارت
دسمبر 2022 تک تمام دیہی گھروں کوواٹر ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کے لیے ہریانہ مستعد
Posted On:
13 MAY 2020 1:16PM by PIB Delhi
ہریانہ نے دسمبر 2022 تک تمام دیہی گھروں کوآبی کنکشن فراہم کرنے یعنی پائپ کے ذریعے پانی کے بہم رسانی کو ممکن بنانے کےلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ریاست نے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت 2019-20 کے دوران 1.05 لاکھ ٹیپ کنکشن فراہم کرائے ہیں۔ اب ریاست 2024-25 کے قومی نصب العین سے بھی پہلے یعنی دسمبر 2022 تک ٹیپ کنکشن کے سلسلے میں سو فیصد احاطے کا منصوبہ وضع کررہی ہے۔ ایسا کرکے ہریانہ ان سرکردہ ریاستوں کے صف میں شامل ہوجائے گا، جہاں جہاں ہر دیہی گھر کو ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کے اولوالعزم نشانے کو حاصل کیا جاچکا ہے۔
جے جے ایم کے تحت ہر گھر کو ٹیپ واٹر سپلائی فراہم کرنے کے نشانے کے حصول کے لیے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے روبرو منصوبہ عمل پیش کرتے ہوئے ریاستی افسران نے کہا کہ ہریانہ میں 28.94 لاکھ گھر ہیں، جن میں سے 18.83 لاکھ گھروں کو پہلے ہی واٹر ٹیپ کنکشن فراہم کرایا جاچکا ہے اور یہ مصروف عمل ہیں۔ 10.11 لاکھ گھروں میں سے ہریانہ کا منصوبہ یہ ہے کہ 2020-21 تک 7 لاکھ گھروں کو ٹیپ کنکشن فراہم کرادیے جائیں۔
رواں سال کے دوران ریاست مجموعی طور پر 6ہزار 987 گاؤں میں سے 2ہزار 998 گاؤں اور ایک ضلع پر صدفیصد بنیاد پر احاطہ کرنے کا منصوبہ وضع کررہی ہے۔ ایسے دیہی گھروں پر احاطہ کرنے پر زیادہ زور دیا جارہا ہے، جو توقعاتی اضلاع کے تحت آتے ہیں اور خشک سالی کا شکار ہیں۔ ریاست کو اس مالی سال کے دوران جے جے ایم کے تحت مرکزی شیئر کے طور پر 290 کروڑ روپے کی رقم حاصل ہوگی۔ ریاست کی جانب سے بھی اتنی ہی رقم کا انتظام کیا جائے گا۔ ریاست عملی اور مالی کارکردگی کی بنیاد پر اضافی تخصیص حاصل کرنے کی بھی مستحق ہوگی۔
رواں سال کے دوران پانی کی جانچ کرنے والی 44 تجربہ گاہوں میں سے 18 تجربہ گاہوں کو این اے بی ایل کی صنعت دینے کا ریاست کا منصوبہ ہے۔ پانی کی کوالٹی اور اصلاحی اقدامات کو یقینی بنانے کی غرض سے کمیونٹی کی سطح پر فیلڈ ٹسٹنگ کٹ فراہم کرائے جائیں گے۔ ریاست میں 35 کوالٹی سے متاثرہ بستیوں کو پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کرانے کا منصوبہ وضع کررکھا ہے۔
ہر ایک گرام پنچایت میں، جی پی یا ان کی ذیلی کمیٹی یعنی دیہی آبی و صفائی ستھرائی کمیٹیاں گاؤں کی سطح پر، منصوبہ بندی کی غرض سے تشکیل دی گئی ہیں۔ گاؤں کے لیے دیہی منصوبہ عمل وضع کیے گئے ہیں اور اسی بنیاد پر منصوبہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
وزیراعلی کی جانب سے حال ہی میں صحت عامہ انجینئرنگ محکمہ سے متعلق ڈیش بورڈ(پی ایچ ای ڈی) شروع کیا گیا ہے۔ یہ ایک متحرک اور فعال پلیٹ فارم ہے، جہاں گاؤں کی تفصیلات، وہاں کتنے ٹیپ کنکشن دستیاب ہیں، ان کی تفصیلات، مالی پیش رفت وغیرہ کی تفصیلات موجودہیں اور اسی ڈیش بورڈ کے ذریعے اصل بنیادوں پر ان کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔
کووڈ-19 کی وبائی مرض کی آزمائش کی گھڑیوں میں دیہی علاقوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی کوششیں یقینی طور پر زندگی بسر کرنے، خصوصا خواتین اور لڑکیوں کے لیے زندگی بسر کرنے کے عمل کو آسان بنائیں گی اور ان کی تکالیف کا خاتمہ ہوگا، وہ محفوظ ہوسکیں گی اور ایک پروقار زندگی بسر کرسکیں گی۔
حکومت ہند ریاستی حکومتوں کی شراکت داری سے ملک کے ہر دیہی گھر تک پینے کےپانی کی بہم رسانی کو یقینی بنانے کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) کا نفاذ عمل میں لارہی ہے، تاکہ وافر مقدار میں پینے کا پانی ،جو مخصوص کوالٹی کا حامل ہوگا، ریگولر اور طویل المدت بنیاد پر، قابل استطاعت خدمات ڈلیوری محصولات پر فراہم کرایا جاسکے اور ان کے معیار زندگی میں اصلاح واقع ہو۔
مرکزی حکومت کی کوشش ہے کہ جاری کووڈ-19 کی صورت حال کے دوران ترجیحاتی بنیادوں پر دیہی کنبوں کو ٹیپ کنکشن فراہم کرائے جائیں، تاکہ دیہی عوام کو باہر جاکر پانی لانے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے اور پانی ملنے کے مقامات پر طویل قطاریں نہ لگانی پڑیں۔ حکومت کی خواہش یہ ہے کہ دیہی آبادی کووڈ-19 کے وبائی مرض کی چھوت سے محفوظ رہے اور نادار اور معاشرے میں حاشیے پر زندگی بسر کرنے والے افراد کو ٹیپ کنکشنوں کے ذریعے ان کے گھروں کے اندر صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم ہوسکے اور وہ پانی فراہم کرنے والی چوکیوں پر جاکر قطار لگانے پر مجبور نہ ہوں اور سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں پر عمل کرنا ممکن ہوسکے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق تمام تر کام کو ترجیحاتی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں، تاکہ دیہی کنبوں کو ٹیپ کنکشن بھی فراہم ہوسکے، نیز مقامی افراد اور مہاجر کارکنان کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوسکیں۔
گزشتہ تین مہینوں کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشورے سے ایک تفصیلی عمل انجام دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر گاؤں کے لیے آبی سپلائی اسکیموں کو زیر تجزیہ لایا گیا تھا، تاکہ ہر کنبے کو ٹیپ کنکشن فراہم کرایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2493
م ن۔ ت ع۔
(Release ID: 1623508)
Visitor Counter : 197