مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
دہرہ دون اسمارٹ سٹی نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں جن میں انٹگریٹیڈ کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر، سی سی ٹی ویز اور لاک ڈاؤن کے پاس شامل ہیں
Posted On:
11 MAY 2020 1:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 مئی، 2020، دہرہ دون اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (ڈی ایس سی ایل) نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں جائزہ لینے اور نگرانی کی سرگرمیوں میں انگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا استعمال کیا ہے۔ ڈی ایس سی ایل حکام نے کووڈ-19 کی ضرورتوں کے بندوبست اور منصوبہ بندی کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تال میل سے کام کیا ہے۔ ڈی ایس سی ایل اور ضلع انتظامیہ نے ویڈیو اور ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ٹیکنالوجی کے طریقوں مثلاً ایچ پی ای، ایس جی ایل اورویب لائن کا استعمال کرکے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ یہ ادارے کارروائی اورعمل درآمد کے معاملے میں ایک اہم رول ادا کریں۔
انٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
دہرہ دون اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے دوہرہ دون انگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے ذریعے اسپتالوں میں قرنطینہ وارڈوں کے جائزے کا کام متعارف کرایا ہے۔ ڈی ایس سی ایل نے دون ، کورونیشن اور گاندھی شتابدی نیزسبہارتی اسپتالوں اور تقجین ہوٹل میں پہلے ہی سی سی ٹی ویز لگا دیئے ہیں جس کا مقصد سی سی ٹی وی نگرانی نظام اور ان کی ویڈیو فوٹیج کے ذریعے ہفتے کے ساتوں دن میں چوبیس گھنٹے سکیورٹی فراہم رہے۔ ا سی طرح کی فوٹیج جوآئیسو لیشن/ قرنطینہ مقامات پر چہروں کو پہچاننے کے طریقوں پر مبنی ہوگی آئی سی سی سی میں اسٹور کی جائے گی۔
سی سی ٹی ویز کی تنصیب اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اور قدم ہے کہ سروس پرووائڈرس جو قرنطینہ میں موجود لوگوں کے افراد کے ساتھ رابطہ رکھیں گے، محفوظ اور حفاظت رہیں۔
ضروری خدمات کے لیے لاک ڈاؤن پاس
دہرہ دون اسمارٹ سٹی نے ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن تیار کی ہے جسے ‘‘اسیشنل سروس لاک ڈاؤن پاس’’ کا نام دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شہری لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی ہنگامی خدمت کے لیے جانا چاہتا ہے تو وہ پاس کے لیے درخواست دے سکتا ہے، اس کی منظوری حاصل کرسکتا ہے اور پھر اپنے گھر سے جاسکتا ہے اور ضلع کی سطح کی / شہر کی سطح کی ایمرجنسی کا استعمال کرسکتا ہے۔
معمر شہریوں، جنازے، طبی خدمات، خوراک کی سپلائی اور گروسری خدمات، ہوم ڈلیوری، آئی سی اور ٹیلی کام خدمات وغیرہ کے لیے ضروری خدمات حاصل ہوں گی۔
ضروری خدمات کے لاک ڈاؤن پاس
عوامی آگاہی مہمیں
دہرہ دون اسمارٹ سٹی لاک ڈاؤن کے بارےمیں آگاہی پھیلا رہی ہے اور ان خدمات کے بارے میں جو واقفیت بہم پہنچا رہی ہے جو میونسپل کارپوریشن اور دیگر سرکاری خدمات کی طرف سے فراہم کی جارہی ہیں۔ دہرہ دون اسمارٹ سٹی اپنے سماجی میڈیا طریقوں سے مثلاً فیس بک، ا نسٹا گرام، ٹوئیٹر اور واٹس ایپ گروپ شامل ہیں، ڈی ایس سی ایل کے تمام پروجیکٹوں میں آگاہی فراہم کر رہی ہے۔
وی ایم ڈیز کے ذریعے آگاہی
کووڈ-19 کے بارے میں آگاہی کا پیغام مختلف ویری ایبل ، میسیجنگ ڈسپلیز (وی ایم ویز) پر مشتہر کیا جارہا ہے جنھیں شہر کے مختلف اہم مقامات پر رکھا جارہا ہے۔ وی ایم ڈیز کے ذریعے ایمرجنسی نمبر مثلا پولیس، صحت اور دیگر اہم محکموں کے نمبرمشتہر کیے جارہے ہیں۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U: 2457
(Release ID: 1623229)
Visitor Counter : 216