بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ٹیکنالوجی مراکز ریئل ٹائم کوانٹی ٹیٹو مائیکرو سی سی آر سسٹم کے لیے اب اہم پرزے تیار کر رہی ہیں


یہ مشین کووڈ-19 کے جانچ کا نتیجہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فراہم کرسکتی ہیں

Posted On: 11 MAY 2020 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 مئی، 2020،         بھوبنیشور، جمشیدپور اور کولکاتہ میں قائم بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت سے وابستہ ٹیکنالوجی مراکز اے ایم ٹی زیڈ، وشاکھاپٹنم کے لیے ریئل ٹائم کوائنٹی ٹیٹیو مائیکرو پی سی آر سسٹم کے  اہم پرزے تیار کر رہے ہیں۔یہ مشین کووڈ-19 کی جانچ کا نتیجہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں (جبکہ معمول کی جانچ کا نتیجہ کم از کم 24 گھنٹے لیتا ہے) فراہم کرسکتی ہے اور اسے ایک پرائیویٹ ایم ایس ایم ای کارخانے نے تیار کیا ہے۔یہ مشینیں بڑی مختصر ہے اور اسے جانچ کے لیے کسی بھی وقت کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ ٹیکنالوجی مراکز کی ٹیمیں 600 جانچ مشینوں کے لیے پرزے فراہم کرنے کی خاطر دو تین شفٹوں میں کام کر رہی ہیں۔ اے ایم ٹی زیڈ کو 150 جانچ مشینوں کے کل پرزے پہلے ہی فراہم کردیئے  گئے ہیں۔ اسٹیل کے یہ پرزے جن درستگی پانچ مائیکرون کی ہے، دنیا کی بہترین مشینوں پر تیار کیے جارہے ہیں۔

کورونا کی جانچ کی یہ مشین  کفایتی لاگت پر جانچ  کرنے میں مفید ثابت ہوگی۔ اس مشین کی تیاری بھوبنیشور، جمشیدپور اور کولکاتہ میں واقع ایم ایس ایم ای وزارت کے ٹیکنالوجی مراکز کے تعاون اور امداد سے ممکن ہوسکی ہے۔

ایم ایس ایم ای وزارت کے ٹیکنالوجی مراکزہر سال دو لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور صنعتی کارکنوں کو ہنرمندی کے فروغ کی تربیت فراہم کرنے میں ایک اہم رول ا دا کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے موجودہ 18 مراکز صنعتوں کو ڈیزائن اور اوزاروں کی تیاری ، بالکل درست کام کرنے والے آلات، مولڈ اور ڈائی، الیکٹرانکس، بجلی کو ناپنے والے آلات، خوشبو اور فلیور، گلاس،فوٹ ویئر اورسیل فوڈوغیرہ کے ذریعے ٹیکنالوجیکل ا مداد فراہم کر رہے ہیں۔ان میں سے بعض ٹیکنالوجی مراکز ڈیزائن اور آلات تیار کرنے کے علاوہ ایم ایس ایم ایز کو پیچیدہ آلات اور کل پرزے بھی تیار کرکے دے رہے ہیں جو ڈیفنس اور ایرواسپیس کے محکمے اپنی تحقیق وترقیات کی ضرورتوں میں استعمال کر  رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی مراکز کووڈ کے موجودہ بحران کے زمانے میں طبی سامان، پی پی ای، ماسک اور سینی ٹائزر وغیرہ تیار کرنے میں بھی سرگرمی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ایم ایس ایم ای ٹیکنالوجی مراکز کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

  • جدید  ترین ٹیکنالوجی(اور دیگر متعلقہ انجینئرنگ ٹریڈوں)کے ذریعےٹول اینڈ  ڈائی بنانے کے کورس میں نوجوانوں کو طویل مدتی اور قلیل مدتی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ تربیت نئے داخلہ لینے والوں اور اس شعبے میں پہلے سے مصروف ا فراد دونوں کو فراہم کی جارہی ہے۔
  • ٹول انجینئرنگ کے شعبے میں  ایم ایس ایم ای یونٹوں کو مشاورتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن  کا مقصد ایم ایس ایم ای یونٹوں کی پیداواریت میں بہتری لانا ہے۔
  • ملک میں ایم ایس ایم ای کے لیے درست مشینیں تیار کرنے اور ٹیکنیکل انجینئرنگ کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کا مقصدانتہائی درست معیار والے مولڈ، ٹولز، ڈائی، جگز اور فکچرز وغیرہ ڈیزائن کرنا اور تیار کرنا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2459


(Release ID: 1623228) Visitor Counter : 233