وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے ’نیلا ندی کی کھوج ‘پر ’دیکھو اپنا دیش ‘ویبنار سیریز کے 17 ویں اجلاس کا انعقاد کیا

Posted On: 10 MAY 2020 7:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10مئی 2020/حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے ذریعہ 9 اپریل  2020 کو منعقدہ ’نیلا ندی کی کھوج‘ عنوان پر ’دیکھو اپنا دیش‘ ویبنار کے 17ویں اجلاس کے مقصد سے ویزیٹرس کے لئے اہم اور بامعنی  سفر کے تجربات کا مظاہرہ کرنا تھا۔جن کی پیش  کش  ایسے مقامات کے ذریعہ کی جاتی ہے جہاں  نسبتاً  کم سفر کئے گئے ہوں۔

دا بلیو یانڈر کے بانی گوپی ناتھ پارایل ، مصنف اور کہانی نگاراور انٹاک  پالکڑ  کے ذریعہ پیش کئے گئے وبینار میں شراکت داروں کو کیرل میں بھارتہاپوزا کی شکل میں مشہور ندی نیلاسوکے ساحلی علاقوں کے کم جانے جانے والے شہروں اور گاؤں کا  سفر کرایا جو سمجھدار مسافروں اور کھوج بینوں کا بے حد انوکھااور حیرت انگیز  تجربہ فراہم کرتا ہے۔

نیلا ندی کی کھوج کی کہانی ذمہ دار  سیاحوں کے  اصولوں کا مظاہرہ کرنے پر منحصر تھی جو کسی مقام ، وہاں رہنے والے لوگوں سے متعلق انوکھے پن کی کھوج  کرتے ہیں اور  اسے ان لوگوں کے ساتھ مشترک کرتے ہیں جو، وہاں کا سفر کرتے ہیں۔ پیش کردہ لوگوں نے  مقامی   کھانے، تہواروں، فنکاروں ، روایات اور ان مقامات ، جہا ں کا سفر وہ لوگ کرتے ہیں، وہاں قدرت کو محفوظ کرنے ، قدرتی نظاروں،وراثت اور معاشرے کے بارے میں بھی بتایا۔

ویبنار میں جن مقامات کی تصویر کشی کی گئی، وہ کیرل کے  تالاب کا ،تریسور اور مالا پورم ضلعوں میں واقع ہیں، جہاں کوئمبٹور ، کوچی اور کوزی کوڈ ہوائی اڈوں کے ذریعہ ہوائی جہاز سے آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے اور وہ  ریل اور سڑک نیٹ ورک سے  اچھی طرح جڑیں  ہیں۔

دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کا مقصد گھریلو سیاحت کو بڑھاوا دینا ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران، وزارت سیاحت ٹورازم صنعت کے  اسٹیک ہولڈر اور ملک کے شہریوں کے ساتھ جڑنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، جس سے کہ سفر سے متعلق رکاوٹوں پر لگی  پابندیوں کو ہٹانے کے بعد ہندستان کے اندر ہی سفر کو لے کر ان کی دلچسپی بناکر رکھی جاسکے۔ ان ویبناروں میں حصہ لینے والوں میں سیاحتی اسٹیک ہولڈر، طلبا اور ملک بھر کے   عام لوگ شامل ہیں۔

ویبناروں کے یہ اجلاس  اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured۔ اور حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلس پر دستیاب ہیں۔

اوڈیشہ بھارت کی  سب سے اعلی پوشیدہ پہیلی  اگلے ویبنار کو 12 مئی کو 11 بجے صبح منعقد کیا جانے کا پروگرام https://bit.ly/OdishaDAD۔ پر جاکر رجسٹریشن کرایا جاسکتا ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2425


(Release ID: 1622980) Visitor Counter : 198