وزارت دفاع

وطن واپس آنے والے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس جلاشوا میں مالدیپ سے سوار ہوکر کوچی پہنچ گئے

Posted On: 10 MAY 2020 8:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 مئی، 2020، ‘‘آپریشن سمندر سیتو’’ کے لیے تعینات کیا گیا آئی این ایس جلاشوامالدیپ میں پھنسے ہوئے کل ملاکر 698 بھارتی شہریوں کو لے کر 10 مئی کو صبح دس بجے کے قریب کوچی بندرگاہ میں داخل ہوا۔ ان مسافروں میں خواتین، بزرگ افراد اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ جہاز مسافروں کو جہاز میں چڑھانے کی تمام کارروائیاں مکمل ہونےکے بعد 8 مئی کو شام دیر گئے مالدیپ سے روانہ ہوا تھا۔ مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کی تمام محفوظ کارروائیوں کو یقینی بناکر جس میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کا طریقہ بھی شامل تھا، متعلقہ ٹیموں نے تمام ضروری اقدامات کا خیال رکھا۔ معمر افراد، حاملہ خواتین اور بچوں کے سلسلے میں خصوصی احتیاط برتی گئی۔ تمام مسافروں کی متعلقہ کارروائیاں بھارتی بحریہ کے تربیت یافتہ افراد کے ذریعے انجام دی گئیں جو ذاتی تحفظ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔ بھارتیوں کو وطن واپس لانے کی کارروائی بھارت سرکار کی طرف سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزرس (ایس او پی) اور رہنما خطوط کے مطابق انجام دی گئی تھیں۔

کوچن پورٹ ٹرسٹ کے کروز ٹرمنل پر، جہاں یہ جہاز آکر لگا تھاوہاں  موجود بحریہ اور سول انتظامیہ کے حکام نے مسافروں کا خیر مقدم کیا۔ کروز ٹرمنل پر کووڈ-19 کی اسکریننگ اور امیگریشن کی کارروائیاں تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے وسیع انتظامات کیے تھے۔ ٹرمنل پر  طبی پروٹوکول کے مطابق کسٹم، امیگریشن، پولیس، محکمہ صحت، بی ایس این ایل اور ضلع انتظامیہ کے لیے شیشے کے کاؤنٹر بنائے گئے  ہیں۔ اس کے علاوہ کوچن انٹرنیشنل ایئر فورس لمیٹڈ (سی آئی اے ایل)کی طرف سے مسافروں کے لیے سامان کی ٹرالیوں کا انتظام کیا گیا تھا اور اس سب کا مقصد جہاز سے تیز رفتار سے نیچے اترنے اور صحت نیز طبی کارروائیاں تیزی سے مکمل کرنے کو یقینی بنانا تھا۔

وشاکھاپٹنم میں لنگر انداز ا ٓئی این ایس جلاشوا بھارتی شہریوں کو بچا کر نکالنے کی اسی طرح کی کوششوں اور انسان دوستی کی بڑی امداد نیز بھارتی بحریہ کی  بحران سے بچا کر نکالنے کی کوششوں کی صف اول میں رہا ہے۔ یہ جہاز فوجیوں کو لے جانے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور موجودہ کارروائیوں کے لیے اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔ جہاز کے عملے میں بھارتی بحریہ کی تربیت یافتہ میڈیکل ٹیمیں شامل تھیں جنھیں خاص طور پر موجودہ آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

بھارتیوں کو واپس لانے کی جو کارروائی آج مکمل کی گئی ہے وہ اس مشن کا پہلا حصہ ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور جہاز آئی این ایس مگر ، جو کوچی میں لنگر انداز رہا کرتا تھا،202 بھارتی شہریوں کو لے کر آج مالے سے روانہ ہوا۔  یہ پوری کارروائی کووڈ-19 وبائی بیماری کے پس منظر میں مشرق وسطی اور مالدیپ سے بھارتی شہروں کو واپس لانے کے بھارت سرکار کے وندے بھارت مشن کا ایک حصہ ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix6SSYY.jpg

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2419


(Release ID: 1622936) Visitor Counter : 134