وزارت دفاع

آپریشن سمندر سیتو کے تحت بھارتی شہریوں کو لانے کے لیے آئی این ایس مگر مالے پہنچ گیا ہے

Posted On: 10 MAY 2020 6:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 مئی، 2020،         آئی این ایس مگر جو بھارتی بحریہ کے آپریشن سمندر سیتو کے تحت دوسرا بحری جہاز ہے اور جس کا مقصد پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو مالدیپ سے بچا کر نکالنا ہے اور انھیں حفاظت کے ساتھ بھارت پہنچانے کو یقینی بنانا ہے، 10 مئی کی صبح مالے بندرگاہ پہنچ گیا۔ ا ٓئی این ایس مگر نے اپنی اصل بندرگاہ کوچی پر مالدیپ روانہ ہونے سے پہلے تمام ضروری لاجسٹک طبی اور انتظامی کارروائیاں مکمل کرلی تھیں تاکہ بھارتی شہریوں کو آرام دہ طریقے پر واپس لایا جاسکے۔

یہ جہاز تقریباً 200 شہریوں کو بچاکر لائے گا اور ایسا کرتے وقت کووڈ-19 کے سلسلےمیں تمام ضروری احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا جن میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کا طریقہ بھی شامل ہے۔ بچاکر لائے جانے والے افراد کے لیے جہاز کا ایک بالکل علاحدہ حصہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں خوراک اور غسل خانہ وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔ خواتین ، بچوں اور معمر افراد کے لیے ایک علاحدہ باورچی خانہ مخصوص کیا گیا ہے۔ بچا کر لائے جانے والے افراد کو گروپوں میں تقسیم کرکے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں تاکہ ڈائننگ ہال اور غسل خانوں وغیرہ میں زیادہ بھیڑ نہ لگے۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ مالدیپ سے بچا کر لائے جانے والے افراد کا پہلا جہاز آئی این ایس جلاشوا698 بھارتی شہریوں کو لے کر آج صبح کوچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2421



(Release ID: 1622935) Visitor Counter : 165