بجلی کی وزارت

سی پی ایس یو، این ٹی پی سی نے انے پنے تین پاور اسٹیشنوں پر 100 فی صد پی ایل ایف کی حصولیابی کی


کمپنی نے لاک-ڈاؤن کے باوجود  غیر معمولی (آپریشنل) صلاحیت کا مظاہرہ کیا

Posted On: 10 MAY 2020 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10مئی 2020/وزارت بجلی کے تحت  ایک مرکزی  پی ایس یو اور ہندستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی  این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے 9 مئی 2020 کو اپنے تین پاور  اسٹیشنوں یعنی مدھیہ پردیش میں این ٹی پی سی، وندھیا چل (4760 میگاواٹ)اڈیشہ میں این ٹی پی سی تلچر کنیہا (3 ہزار میگاواٹ) چھتیس گڑھ میں این ٹی پی سی سپت (2980 میگاواٹ) میں 100 فی صد پی ایل ایف حاصل کیا ہے اور اس طرح کووڈ-19وبائی  مرض کے باعث لاک ڈاؤن کے باوجود، غیر معمولی آپریشنل  صلاحیت اور مہارت او ر سب سےبہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش میں  این ٹی پی سی کولڈم مالی سال 21-2020 کے لئے ملک میں سب سے اچھے پن بجلی پاور  اسٹیشنوں میں سے ایک کے طور پر ابھری ہے۔ اس سے قبل 13 اپریل 2020 کو ملک کے سب سے بڑے بجلی اسٹیشن  این ٹی پی سی وندھیا چل نے 100 فی صد سے زیادہ پی ایل ایف  حاصل کیا تھا۔

بجلی کی پیداوار  سے آگے، این ٹی پی سی کووڈ-19 صورتحال کے درمیان  راشن اور طبی امداد دستیاب کرانے کےذریعہ  کمزور  طبقوں اور تارکین وطن مزدوروں  کے لئے سماجی  بہبودی سرگرمیوں میں بھی اپنا بھر پور تعاون دے رہی ہے۔ این ٹی پی سی ملک بھر میں اپنے تمام  اداروں اور بجلی اسٹیشنوں میں سوشل ڈسٹینسنگ  بنائے رکھنے کے ذریعہ  کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی میں رہنما  ہدایات  پر سختی سےعمل کررہی ہے۔

این ٹی پی سی گروپ کی کل 62110 میگاواٹ تنصیبی صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی  کے پاس 25 مشترکہ جے و ی پاور اسٹیشن مراکز کے ساتھ ساتھ 24 کوئلہ، 7 کمبائنڈ سائیکل گیس /لکویڈ ایندھن ، 1 ہائیڈو، 13 قابل تجدید اور جدید 70 بجلی اسٹیشن ہیں۔

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2426



(Release ID: 1622875) Visitor Counter : 125