امور داخلہ کی وزارت
کابینی سیکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور صحت سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی سربراہی کی تاکہ کووڈ-19 انتظامیہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے
Posted On:
10 MAY 2020 2:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10مئی 2020/کابینی سکریٹری ، جناب راجیو گوبا کی سربراہی میں تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور صحت سیکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ کا مقصد کووڈ-19 کے ان کے انتظام کا جائزہ لینا تھا۔
آغاز میں کابینی سکریٹری نے کہا کہ ریلوے کے ذریعہ 3.5 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن مزدوروں کو لے کر 360 سے زیادہ شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ مزید شرمک اسپیشل ٹرینیں چلانے میں ریلوے کو تعاون دیں۔ انہوں نے وندے بھارت مشن کے تحت غیر ممالک سے ہندستانیوں کی واپسی یا لوٹنے پر ریاستوں کے تعاون کو بھی اجاگر کیا۔
کابینی سکیریٹری نے زور دے کر کہا کہ ڈاکٹروں، نرسوں، اور پرا میڈیکل کی نقل و حرکت مکمل طور پر بغیر کسی رکاوٹ کے ہونا چاہے اور کورونا وائرس کی سہولت اور حفاظت کے لئے تمام اقدام اٹھائے جانے چاہئیں۔
ریاستی چیف سکریٹریوں نے اپنی ریاستوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی اور یہ بھی کہا کہ جہاں ایک طرف کووڈ-19 سے تحفظ ضروری ہے، وہیں دوسری جانب معاشی سرگرمیوں کو ہدف پر مبنی (کیلبریٹیڈ طریقے سے) طریقے سے آگے بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2413
(Release ID: 1622708)
Visitor Counter : 148
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam