ٹیکسٹائلز کی وزارت

8منظورشدہ لیب اب کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ضروری پی پی ای کور آل کے پروٹوٹائپ نمونوں کی جانچ کررہے ہیں، یہ سبھی لیب این اے بی ایل کے ذریعے منظورشدہ ہیں


جانچ، حکومت ہند کی صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری تکنیکی ضرورتوں کے مطابق کی جارہی ہے، ہر پی پی ای کور آل کے منظور کئے گئے پروٹوٹائپ نمونے کے لئے یونیک سرٹیفکیشن کوڈ (یو سی سی) جاری کرنے کے لئے تفصیلی طریقہ کار کپڑے کی وزارت کے ذریعے جاری کیا گیا ہے

سبھی یو سی سی سرٹیفکیٹ کی تفصیلات ڈی آر ڈی او، او ایف بی اور ایس آئی ٹی آر اے کی آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں

Posted On: 08 MAY 2020 8:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 8 مئی 2020 ۔ آٹھ لیب اب کووڈ-19 کے بچاؤ کے لئے ضروری پی پی ای کورآل کی جانچ کے لئے منظور شدہ ہیں۔ یہ ہیں (i) ساؤتھ انڈیا ٹیکسٹائلس ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس آئی ٹی آر اے)، کوئمبٹور، تمل ناڈو، (ii) ڈی آر ڈی او – آئی این ایم اے ایس، نئی دہلی، (iii) ہیوی وہیکل فیکٹری، اواڈی، چنئی، (iv) اسمال آرمس فیکٹری، کانپور، اترپردیش، (v) آرڈنینس فیکٹری، کانپور، اترپردیش، (vi) آرڈنینس فیکٹری، مرادنگر، اترپردیش، (vii) آرڈینس فیکٹری، امبرناتھ، مہاراشٹر، (viii) میٹل اینڈ اسٹیل فیکٹری، ایشاپور، مغربی بنگال۔ یہ سبھی لیب این اے بی ایل سے منظورشدہ ہیں۔

جانچ، حکومت ہند کی صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے 2 مارچ 2020 کو جاری تکنیکی ضرورتوں کے مطابق کی جارہی ہے۔ کپڑے کی وزارت نے 6 اپریل 2020 کو پی پی ای کورآل کے مینوفیکچررس کے ہر ایک منظور شدہ پروٹوٹائپ نمونے کے لئے یونیک سرٹیفکیشن کوڈ (یو سی سی) جاری کرنے کا تفصیلی طریقہ کار جاری کیا تھا۔ کپڑے کی وزارت نے 22 اپریل 2020 کو اس طریقہ کار کو اور زیادہ معقول بنایا۔

یونیک سرٹیفکیشن کوڈ (یو سی سی) کا مقصد مینوفیکچرر کے ذریعے جمع کرائے گئے ہر ایک پروٹوٹائپ نمونے سے ہے اور اسے ہر ایک تیار شدہ کورآل پر مینوفیکچرر کے نام، تیاری کی تاریخ اور خریدار کے نام کے ساتھ درج کرنا ہوتا ہے۔ اس پروسیجر کو حکومت ہند کی صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے تحت اسپتالوں اور صحت خدمات تنظیموں کی خرید ایجنسی – میسرز ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کے ذریعے خرید کے تناظر میں پوری طرح عمل میں لایا گیا ہے۔

مینوفیکچررس کو اپنے جمع کرائے گئے نمونے کے ساتھ ایک حلف نامہ بھی داخل کرنا پڑتا ہے، جس میں مینوفیکچرنگ یونٹ، جی ایس ٹی آئی این نمبر، کمپنی کا رجسٹریشن نمبر، ادیوگ آدھار نمبر یا ڈی آئی سی رجسٹریشن نمبر اور دیگر متعلقہ تفصیلات بھی درج ہونی چاہئیں۔ ان کو یہ اعلان بھی کرنا پڑتا ہے کہ وہ تاجر نہیں، ٹیکسٹائل مینوفیکچررس ہیں۔ یہ حلف نامہ یو سی سی سرٹیفکیٹ کے فارم کے لئے ہوتا ہے۔

سبھی یو سی سی سرٹیفکیٹ کی تفاصیل ڈی آر ڈی یو، او ایف بی (آرڈنینس فیکٹری بورڈ) اور ایس آئی ٹی آر اے کی آفیشل ویب سائٹ پر عوام کے ذریعے توثیق کے لئے ہیں۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2388

 



(Release ID: 1622493) Visitor Counter : 147