وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اٹلی کے وزیر اعظم جناب جیوسیپے کونتے کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 08 MAY 2020 8:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08مئی ؍   وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اٹلی کے وزیر اعظم جیوسیپے کونتے کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے کووڈ۔ انیس وبا کے سبب اٹلی میں ہوئی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے بحران کے وقت میں اٹلی کے عوام کے ذریعہ کئے گئے تحمل اور صبر کے لئے ان کی ستائش کی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملکوں میں عالمی سطح پر وبائی امراض کے صحت اور معاشی اثرات کو حل کرنے کے لئے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ایک دوسرے کے پھنسے ہوئے شہریوں کے لئے بڑھائے جانے والے باہمی تعاون کو سراہا۔

وزیر اعظم نے جناب کونتے کو یقین دہانی کرانی کہ ہندوستان اٹلی کو ضروری ادویات اور دیگر اشیا کی فراہمی مسلسل کرتا رہے گا۔

رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہندوستان اور اٹلی کے مابین فعال مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اٹلی کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم کو مناسب وقت پر اٹلی کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن۔ن ا ۔ م ف

U-2383

08.05.2020



(Release ID: 1622389) Visitor Counter : 172