وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش سیریز کےتحت گوا کروسیبل آف کلچر کے نام سے16ویں ویبینار کا اہتمام کیا
Posted On:
08 MAY 2020 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 ؍مئی، 2020،سیاحت کی وزارت حکومت ہند نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کےتحت 7؍مئی 2020 کو ‘‘گوا-کروسیبل آف کلچر’’ کے عنوان سے ویبینار یا ویب سائٹ پر مبنی مذاکرے کا اہتمام کیا۔ اس کے تحت ایسے نسبتاً کم معروف یا غیر معروف سفری تجربات کو پیش کیا گیا،جو بھارت کے ازحد مقبول عام سیاحتی مقام گوا میں ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس طریقےسے ویبینار سیریز کے تحت مندوبین کو کسی خوبصورت مقام کے غیر معروف حسن سے واقف کرایا جاتا ہے۔ یعنی گوا میں کیا کچھ دستیاب ہے، یہ بتایا گیا۔
فیسٹیول کے کیوریٹر، فوٹوگرافر، قلمکار وویک منیز کے ذریعے پیش کیاگیا ویبینار گوا کے مالا مال حسن کی جھلک کا حامل تھا، جو صدیوں پرانے ثقافتی تبادلے اور خلاقیت کا مظہر ہے اور یہ وہاں کے مشہور ساحلوں اور شبینہ رونقوں سے مختلف ہے۔
اس پرزنٹیشن میں بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے، گواآرٹس، ادبی میلے، سرینڈی پیٹی آرٹس میلے، مقامی میلوں، موسیقی، کھانوں، فن تعمیر، پینٹنگ وغیرہ کی جھلک پیش کی گئی۔
آج سیاحت صرف کسی مقام کا نظارہ کرنےسے کہیں زیادہ معنی اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ آج سیاحت کا مطلب یہ ہے کہ سیاح کسی مقام پر جا کروہاں کے عوام، وہاں کی ثقافت کے متعلق کون سے نئے تجربات حاصل کرتے ہیں۔ کسی مقامی گھر میں قیام کرنا، مقامی فن سیکھنا ، کھانا پکانے کا ہنرسیکھنا، کمیونٹی کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کسی سرگرمی میں شریک ہونا، یہ تمام چیزیں سیاحوں کی یادوں کے خزانے میں رہ جاتی ہیں۔
ویبینار کااختتام کرتےہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل روپیندر برار نے ہمہ گیر سفر ، سماجی –ثقافتی ہمہ گیری پر زور دیا، جس کا مقصد کمیونٹی پر مرتب ہوئے منفی اثرات کو کم سے کم کرنا اورسیاحت اورسیاحوں کے تئیں مثبت خیالات اور مثبت انداز فکر پیدا کرنا تھا۔
اب ویبیناروں کے اجلاسات درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA
ساتھ ہی سیاحت کی وزارت کی ویب سائٹ درج ذیل پر بھی انہیں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
incredibleindia.org اور tourism.gov. in پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے کا اگلا ویبینار جس کا عنوان‘‘ دریائے نیلا کی تلاش’’ ہے، 9؍مئی 2020 کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
رجسٹریشن کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://bit.ly/RiverNila
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-2363
(Release ID: 1622128)
Visitor Counter : 175