وزارات ثقافت

نیشنل گیلری آف مارڈن آرٹ کل گورو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کی 159ویں سالگرہ کے موقع پر ایک آن لائن ٹور کا اہتمام کرے گی

Posted On: 06 MAY 2020 8:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  06  مئی 2020  / نیشنل گیلری آف مارڈن آرٹ 7 مئی 2020 کو ایک آن لائن ٹور  کا اہتمام کرے گی۔ گورو دیو ربندر ناتھ ٹیگور کی 159ویں  سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی اس آنلائن نمائش کا عنوان ہے "گرو دیو – عظیم فنکار کا سفر اس کی مصوری کے ذریعے " این جی ایم اے  اس عظیم مصور کے ذریعے تیار کیے گیے 102 فن کاروں کی نمائش کرے گی۔ ان فن پاروں سے مصوری کی دنیا کو ایک قابل قدر تعاون کی جھلک ملتی ہے۔ اس آن لائن ٹور میں رابندر ناتھ ٹیگور کے مشہور و معروف فنکاروں کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ فن پارے این جی ایم اے کی محفوظات سے لیے گیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FQ1Y.jpg

 

نیشنل گیلری آف مارڈن آرٹ کے پاس ربیندر ناتھ ٹیگور کے  کچھ نمائندہ فن پارے موجود ہیں۔

نوویل کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے سبب جسے ڈبلیو ایچ او نے ایک وبا قرار دیا ہوا ہے اور حکومت ہند کی صحت  اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے  میوزیم اور لائبریری مزید کسی حکم کے جاری ہونے تک عوام کے لیے بند کی ہوئی ہے۔

این جی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب ادویت چرن گدنایک نے کہا " ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم ربیندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کریں جو ایک شاعر ہیں ، ناول نگار ہیں اور پینٹر ہیں اور وہ ایسے پہلے بھارتی کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہیں 1913 میں ادب کے لیے نوبیل پرائز سے نوازا گیا تھا۔ مجھے فخر ہے کہ ان کے گھر سے اس آن لائن ٹور کے ذریعے ان کے کام اور  ادب سے متعلق ان کے سفر کو پیش کر رہا ہوں۔  اس آن لائن نمائش کو دیکھنے کے بعد لوگ سوالوں کے جواب بھی دے سکتے ہیں۔"

اس آن لائن ٹور میں این جی ایم اے کے باوقار محفوظات میں سے ان کا پورا  آرٹ ور ک پیش کیا گیا ہے جس میں  بڑے ادبی تعاون سے متعلق تبصرے کا کچھ  متن بھی شامل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2336


(Release ID: 1621919) Visitor Counter : 215