بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پریگرینٹ اینڈ فلیورس ایسوسی ایشن آف انڈیا سے کہا ہے کہ وہ گھریلو پیداوار اور درآمد کے متبادل پر توجہ دیں


مرکزی وزیر نے ملک میں بانس کی پیدا وار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 06 MAY 2020 7:42PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں ایم ایس ایم ای پر کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کے اثرات پڑنے پر پریگرینٹ اینڈ فلیورس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ممبروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اِس میٹنگ کے دوران ممبروں نے کچھ تجاویز کے ساتھ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے پیش نظر ایم ایس ایم ای کو پڑنے والے مختلف چیلنجوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اِس بات کی درخواست کی کہ حکومت اُن کے ساتھ تعاون کرے، تاکہ اس سیکٹر کو آگے بڑھایا جاسکے اور مستقبل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوں۔

جناب گڈکری نے پریگرینٹ اینڈ فلیورس صنعت کو تجویز پیش کی کہ وہ درآمد شدہ مصنوعات کے استعمال کے بجائے گھریلو مصنوعات پر توجہ دیں۔ انہوں نے بانس کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے اختراع، ٹکنالوجی اور تحقیق پر مبنی ہنرمندی پر زیادہ توجہ دی جائے، تاکہ عالمی مارکیٹ میں اِسے زیادہ مقابلہ جاتی بنایا جاسکے۔

میٹنگ میں کچھ اہم امور کو اجاگر کیاگیا اور کچھ تجاویز بھی پیش کی گئیں جنہیں اِس میٹنگ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ خام سامان پر زیادہ درآمد قیمتی اور تیار شدہ سامان پر کم درآمد ڈیوٹی، شمال مشرقی خطے میں بجلی اور ٹرانسپورٹ مسائل مزدوروں کی تنخواہوں کی ادائیگی، مالیے کی رسائی کو مستحکم بنانا، ورکنگ کیپٹل ایشو اور نقدرقم فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس ریفنڈ کو فاسٹ ٹریک کرنا وغیرہ جیسے امور بھی اجاگر کئے گئے۔

جناب گڈکری نے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ سبھی اہم مسائل کو اٹھائیں گے۔

***

م ن، ح ا، ع ر

07-05-2020

U-2325



(Release ID: 1621679) Visitor Counter : 145