وزارت دفاع

جنرل ایم ایم نراونے نے مشرقی تھیئٹر میں کرتبوں کا معائینہ کیا

Posted On: 05 MAY 2020 8:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05  مئی 2020  / فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نراونے نے چار اور پانچ مئی کو مشرقی بھارت میں مختلف کرتبوں کا معائینہ کیا۔  مشرقی بھارت کے علاقوں میں  سُکنا، بِناگڑی اور پاناگڑھ شامل ہیں۔

فوج کے سربراہ کو ان کے دو روزہ دورے کے دوران کرتبوں کے کمانڈرز نے کرتبوں کے لیے تیار رہنے اور دیگر تربیتی اور لاجسٹکس کے معاملات پر تفصیلی جانکاری دی۔ فوج کے سربراہ نے زمین پر تعینات فوجیوں کے ساتھ خاص طور پر بات چیت کی اور سرحدوں کے آس پاس کے علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔  اپنے دورے کے دوران بھارتی فوج نے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں ملک کے تئیں اہم تعاون کے طور پر اپنی کوششوں میں بھارتی فوج کے ذریعے قائم کیے گیے مختلف مرکزوں کا معائینہ بھی کیا۔ انہوں نے کارروائیوں کے لیے اور زبردست چوکسی اور تربیتی معیارات  کی تعریف کی  اور سبھی  درجوں سے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں بہتر سے بہتر کارکردگی جاری رکھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1.WhatsAppImage2020-05-05at17.05.0155EC.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2.WhatsAppImage2020-05-05at17.04.59A75O.jpeg

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

2020۔05۔06

U - 2298



(Release ID: 1621549) Visitor Counter : 90