شہری ہوابازی کی وزارت

کووڈ – 19 لاک ڈاؤن مدت کے دوران لائف لائن اڑان کے تحت 452 پروازیں چلائی گئیں

Posted On: 05 MAY 2020 7:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  05  مئی 2020  / ایئر انڈیا، ایلائنز ایئر، بھارتی فضائیہ اور پرائیویٹ ہوائی کمپنیوں نے لائف لائن اڑان کے تحت 452پروازیں چلائیں۔ ان میں سے 272 پروایزں ایئر انڈیا اور ایلائنز ایئر نے چلائیں۔ کارگو نے ابھی تک  تقریباً824 اعشاریہ چار چار ٹن سامان پہنچایا، جس کے تحت اُس نے 4 لاکھ 41ہزار 564 کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ لائف لائن اڑان پروازیں شہری ہوا بازی کی وزارت چلا رہی ہے تاکہ کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی جنگ میں مدد دینے کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں تک لازمی طبی سامان پہنچایا جا سکے۔

پون ہنس لمیٹڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر ، لداخ جزیروں اور شمال مشرقی خطے میں فراہم کی جارہی ہیں جس کے تحت اہم طبی سامان ور مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا رہا ہے۔ پون ہنس نے 04 مئی 2020 تک 7729 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے دو اعشاریہ دو سات ٹن سامان پہنچایا۔

ان دور دراز علاقوں میں شمال مشرقی خطے، جزیرے والے علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ایئر انڈیا اور بھارتی فضائیہ نے ابتدائی طور پر جموں اور کشمیر ، لداخ ، شمال مشرق اور دیگر جزیریائی خطوں کے لیے اشتراک کیا تھا۔

گھریلو مال بردار ہوائی کمپنیوں ، اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ ، انڈیگو اور وستارا کمرشئیل بنیاد پر پروازیں چلا رہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 4مئی 2020 تک 796 مال بردار پروازیں چلائیں ، جس کے تحت اُس نے 1361141 کلومیٹر فاصلہ طے کیا اور  5817 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں سے 290 پروازیں بین الاقوامی مال بردار پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 294928 کلو میٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 266 مال بردار پروازیں چلائیں جن کے تحت اُس نے 25 مارچ سے 04 مئی 2020 تک  4522 ٹن مال پہنچایا۔  اِن میں سے 13 پروازیں بین الاقوامی مال بردار پروازیں تھیں۔ انڈیگو نے 03 اپریل سے 04 مئی 2020 تک 90  مال بردار پروازیں چلائیں جن کے تحت اُس نے 150803 کلو میٹر  فاصلہ طے کیا اور تقریبا 444 ٹن مال پہنچایا۔ جس میں 34 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ ان پروازوں میں سرکاری طبی سامان مفت لے جایا گیا۔  وستارا نے 19 اپریل سے 04 مئی 2020 تک 20 مال بردار پروازیں چلائیں جن  کے تحت اُس نے 30614 کلومیٹر فاصلہ طے کیا اور تقریباً 144 ٹن  سامان پہنچایا۔

دواؤں ، طبی آلات اور کووڈ – 19 سے متعلق راحت سامان لانے لے جانے کے لیے مشرقی ایشیا کے ساتھ ایک کارگو ہوائی پل قائم کیا گیا تھا۔ ایئر انڈیا کے ذریعے 956 ٹن طبی ساز و سامان  پہنچایا گیا۔ بلیو ڈارٹ نے گوانگچو اور شنگھائی سے  تقریباً 114 ٹن اور ہانگ کانگ سے 24 ٹن طبی سامان پہنچایا۔ بلیو ڈارٹ نے یہ  سامان 14 اپریل سے 04 مئی 2020 کے درمیان پہنچایا۔ اسپائس جیٹ نے بھی 04 مئی 2020 تک شنگھائی اور گوانگچو سے 204 ٹن اور  04 مئی 2020 تک ہانگ کانگ اور سنگاپور سے 16 ٹن طبی سامان پہنچایا۔

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2294



(Release ID: 1621421) Visitor Counter : 127