وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور تھائی لینڈ کےوزیراعظم عالیجناب جنرل (سبکدوش) پریوت چَن-او-چا کے مابین ٹیلیفون پر گفت و شنید

Posted On: 01 MAY 2020 7:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم مئی، 2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ کےوزیراعظم عالیجناب جنرل (سبکدوش)، پریوت چَن او چا سے ٹیلیفون پر گفت وشنید کی۔ وزیراعظم نے آسیان اور متعلقہ سربراہ ملاقاتوں میں شرکت کی غرض سے نومبر 2019 میں بینکاک کے اپنے سفر کا گرمجوشی سے ذکر کیااور تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کے اراکین اور تھائی عوام کو اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

 

دونوں قائدین نے اپنے اپنے ملکوں میں کووڈ-19 کے وبائی مرض سے نمٹنے کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات سے متعلق اطلاعات باہم ساجھا کیں۔

 

وزیراعظم نے اس وبائی مرض سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے تھائی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ بھارت تھائی لینڈ کی ادویہ جاتی ضروریات کی تکمیل کے لئے پابند عہد ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے محققین ، سائنسدانوں اور اختراع کاروں  کے مابین افزوں اشتراک کی موزونیت پر  اتفاق کیا۔

 

رہنماؤں نے ایک دوسرے کی سرزمین پر ایک دوسرے کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے لئے اظہار ستائش کرتے ہوئے اس طرح کی سہولت اور امداد کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

 

تھائی لینڈ، بھارت کی توسیع شدہ ہمسائیگی میں قابل قدر بحری شراکت دار ہے اور اس ملک کے ساتھ بھارت کے نسلی اور قدیم ثقافتی روابط استوار رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2288

                      



(Release ID: 1621179) Visitor Counter : 185