وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے این اے ایم رابطہ گروپ کی آن لائن سربراہ ملاقات میں شرکت کی

Posted On: 04 MAY 2020 9:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 ؍مئی، 2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 4؍مئی 2020 کی شام نا وابستہ تحریک (این اے ایم)، کے رابطہ گروپ کی آن لائن سربراہ ملاقات میں حصہ لیا تاکہ جاری کووڈ-19وبائی بحران کے سلسلے میں تبادلۂ خیالات کے دوران اپنے موقف کا اظہار  کر سکیں۔

 

‘‘کووڈ-19 کے خلاف متحد’’ کے موضوع پرآن لائن این اے ایم رابطہ گروپ سربراہ ملاقات  کی میزبانی این اے ایم کےموجودہ چیئرمین جمہوریہ  آذربائیجان کےصدر عالیجناب  الہام علیئیف نے کی۔ اس سربراہ ملاقات کے اہتمام کا مقصد یہ تھا کہ کووڈ-19 کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دیا جائے اور ایک بین الاقوامی ادارے کے طور پر ممالک کی کوششوں کو مہمیز کیا جائے تاکہ اس وبائی مرض کا سامنا کیا جا سکے۔ اس تقریب کے دوران امن کے لئے بین الاقوامی یوم تکثیریت اور سفارت کاری بھی منایا گیا۔

 

وزیراعظم مودی کی جانب سے ان کی شرکت میں این اے ایم کے اصولوں اور اقدار کےسلسلے میں بھارت کی دیرینہ عہد بندگی اُجاگر ہوئی، کیونکہ بھارت اس کے  سرکردہ بانی اراکین میں شامل ہے۔ اپنے اظہار خیال میں وزیراعطم نے پوری دنیا کی جانب سے اس بحران سے نمٹنے کے لئے تال میل پر مبنی اور مبنی برشمولیت اور یکساں ردعمل کی اہمیت پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ بھارت میں کئے گئے اقدامات ،  گھریلو اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر کئے گئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ بھارت  ہر ممکن حد تک اس تحریک کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کے لئے تمام تر امداد فراہم کرنے کا بھی پابند ہے ۔ وزیراعظم نے پوری دنیا کی جانب سے دیگر وائرسوں، خصوصاً دہشت گردی اور جعلی خبروں کے خلاف لگاتار کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم کے ساتھ 30سے زائد ممالک کے سربراہان اور سرکاری اور دیگر قائدین ، جن میں ایشیاء، افریقہ، لاطینی امریکہ اور کیریبیئن اور یوروپ کے اراکین شامل ہیں، نے اِس میں شرکت کی۔ سربراہ ملاقات سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پروفیسر تجانی محمد بندے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جناب انتونیو گتریس، افریقی یونین کے صدر موسى فقي محمد، یوروپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ جوزف بوریل اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس ، نے بھی اس میں شرکت کی۔

 

مجموعی طور پر این اے ایم قائدین نے کووڈ-19 کے  اثرات کا جائزہ لیا۔ ممکنہ تدارکی چارہ جوئی کے لئے درکار تقاضوں اور ضروریات کی شناخت کی اور عملی کارروائی پر مبنی  اقدامات پر زو ر دیا۔ اس سربراہ ملاقات کےبعد قائدین نے  کووڈ-19 کے خلاف نبردآزمائی کے عمل میں بین الاقوامی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ قائدین نے ایک ایسا مشترکہ ڈاٹا بیس تیار کرنے کی بات کہی، جس کے ذریعے بنیادی طبی، سماجی اور بنی نوع انسانیت کی ضروریات کی تکمیل ہو سکےجو کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے کے لئےضروری ہیں۔ اِس  سلسلے میں رکن ممالک کی ضروریات کی تکمیل  اور شناخت کے لئے ایک ٹاسک فورس ترتیب دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2277



(Release ID: 1621128) Visitor Counter : 235