صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

خون کے عطیے نے زندگیاں بچائیں ہیں، آیئے ہم خون کا عطیہ دینے کے تئیں بیداری میں اضافہ کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کے ضرورت مند افراد محفوظ اور کوالٹی کے حامل خون تک بروقت اور قابل استطاعت رسائی حاصل کرسکیں


آئیے ہم خون کا عطیہ دیں، خواہ یہ کسی اور کے لئے ہو: ڈاکٹر ہرش وردھن

رضاکارانہ طورپر خونہ کا عطیہ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرکے وافر خون کا اسٹاک رکھیں اور مختلف النوع سہولتیں، مثلاً موبائل بلڈ کلیکشن وین اور لاؤ اور واپس پہنچاؤ کی سہولت بھی فراہم کریں: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 04 MAY 2020 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،04؍ مئی2020: خون کا عطیہ دینے سے زندگیاں بچ جاتی ہیں،آیئے ہم سب خون کا عطیہ دینے کے عمل کے تئیں بیداری پھیلائیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ ضرورت مند افراد کو محفوظ اور کوالٹی کاحامل خون بروقت اور قابل استطاعت شکل میں حاصل ہوسکے۔آئیے ہم سب خون کا عطیہ دیں خواہ یہ کسی غیر کے لئے ہی ہو۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دہلی میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر کیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ میں نے تھلیسیمیا کے مریضوں کی ذاتی طورپر عیادت کی ہے اور متعدد مرتبہ مجھے اس امر کی درخواستیں ؍ اپیلیں ؍ شکایات ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پیلٹ فارموں کے ذریعے موصول ہوئیں ہیں، جو سخت طورپر بیمار مریضوں کی طرف سے ہوتی ہے اور جنہیں زندہ رہنے کے لئے لگاتار پیمانے پر اپنا خون بدلوانا پڑتا ہے۔ ہمار ا فرض بنتا ہے کہ ہم ہمہ وقت ان کی ضرورتوں کی تکمیل کریں اور بلڈ بینکوں میں تازہ بلڈ کی ریگولر فراہمی برقرار رکھیں۔

انہوں نے رضاکار اداروں، این جی اوز اور عام انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں رضاکارانہ طورپر خون کا عطیہ دینے کے لئے آگے آئیں ،تاکہ ملک میں کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات کی صورت میں وافر بلڈ اسٹاک دستیاب رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ  ہم ہر طرح کی مبنی برانسانیت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں، انہیں ترغیب فراہم کریں، تاکہ ہمہ وقت انسانی تکالیف کم سے کم کی جاسکیں۔

انہوں نے ریڈ کراس سے کہا کہ رضاکارانہ طورپر خون کا عطیہ دینے کے عمل کو فروغ دیں اور اپنے یہاں وافر خون کا اسٹاک رکھیں اور عطیات دینے والوں کو گھر سے لانے اور انہیں گھر پہنچانے کا بھی انتظام رکھیں۔اس کے علاوہ وزیر موصوف نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے خون کا عطیہ دینے والوں تک موبائل بلڈ کلیکشن وین بھیجیں، تاکہ ایسے لوگ آگے آئیں اور اتنے سخت وقت میں خون کا عطیہ دے سکیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے وزرائے صحت کو بھی لکھا ہے کہ وہ اپنے یہاں رضاکارانہ بنیادوں پر خون کا عطیہ دینے کے عمل کو فروغ دیں اور اس سلسلے میں ایک ویڈیو کانفرنس کا بھی اہتمام کریں۔

ملک میں موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ-19 کی سخت گھڑی میں بھی ہم ضرورتمند مریضوں تک خون کی اشد ضروری سپلائی کا انتظام کرنے کے اہل رہے ہیں۔ انہوں نے ریڈ کراس کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی اور کہا کہ رضاکارانہ طورپر خون کا عطیہ دینے کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور انہیں اس عمل کو بڑھاوا دینا چاہئے ۔ انہوں نے ریڈ کراس سوسائٹی اور ان کے موٹر گاڑیوں کے30ہزار پاسوں کا بھی انتظام کیا ، تاکہ وہ رضاکارانہ بنیاد پر خون کا عطیہ دینے کے عمل کو فروغ دے سکیں۔ رضاکارانہ بنیاد پر خون کا عطیہ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ دوسروں کی زندگی بچانے کا عمل بنی نو ع انسان کی عین خدمت کا عمل ہے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 2260)



(Release ID: 1620920) Visitor Counter : 681