صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تمباکو مصنوعات کے پیکیٹ پر نئے مخصوص صحتی انتباہ
Posted On:
04 MAY 2020 3:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5 ؍مئی، 2020،صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے تمام تمباکو مصنوعات کے سلسلے میں مخصوص صحتی انتباہ کا ایک نیا سلسلہ مشتہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پیکیجنگ اور لیبلنگ ) قواعد 2008 میں جی ایس آر 248 (ای)، مؤرخہ 13؍اپریل 2020 کی رو سے ترمیم کی گئی ہے ۔ ‘‘سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پیکیجنگ اینڈ لیبلنگ) ترمیمی قواعد 2020’’ کے تحت ترمیم شدہ قواعد یکم ستمبر 2020 سے نافذالعمل ہوں گے۔
مخصوص صحتی انتباہ کا نیا سیٹ درج ذیل انداز میں ہوگاـ
الف تصویر-1، یہ تصویر یکم ستمبر 2020 سے آئندہ 12 مہینوں تک کیلئے ہوگی۔
تصویر-1
|
|
|
ب:تصویر-2، یہ تصویر ،تصویر الف میں مخصوص صحتی انتباہ کے 12مہینوں کی تکمیل کے بعد نافذالعمل ہوگی۔
تصویر-2
|
|
|
مذکورہ نوٹیفکیشن مع سافٹ یا قابل اشاعت شکل جو مخصوص صحتی انتباہ پر مشتمل ہے، 19زبانوں میں درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
www.mohfw.gov.in and www.ntcp.nhp.gov.in
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-2261
(Release ID: 1620917)
Visitor Counter : 217