سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا استعمال کارگو اور خالی ٹرک کے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کی شکایات / مسائل کو دور کرنے کے لئے کیا جائے گا
ایم آر ٹی ایچ کے عہدیداروں کی تعیناتی وزارت داخلہ کے کنٹرول روم میں کی جا رہی ہے۔
مدد حاصل کرنے کے لئے , وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن نمبر 1930 اور این ایچ اے آئی کی ہیلپ لائن نمبر 1033 استعمال کی جاسکتی ہے
Posted On:
03 MAY 2020 4:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3مئی 2020/ مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں بین ریاستی نقل و حمل کیلئے خالی ٹرکوں سمیت مال بردار ڈرائیوروں / ٹرانسپورٹرز کی شکایات / مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے افسران بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا نمبر 1930 ہے جہاں لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی شکایت درج کرنے کے لئے ڈرائیوروں / ٹرانسپورٹرزکے ذریعہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ این ایچ اے آئی کا ہیلپ لائن نمبر 1033 ہے جو نیشنل ہائی ویز سے متعلق شکایات کے لئے بھی دستیاب ہے۔ ایم آر ٹی ایچ ، این ایچ اے آئی ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ یونین آف اسٹیٹ / ریاستوں کے زیر انتظام علاقوں کے کارکنان / ڈرائیوروں / ٹرانسپورٹرز کو مناسب معلومات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کنٹرول روم میں تعینات افسران ٹرانسپورٹ سیکٹر / ڈرائیوروں سے متعلق شکایات لکھنے / حل کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ ایم آر ٹی ایچ کے عہدیدار ایسی شکایات پر روزانہ کی رپورٹ بھی جمع کریں گے۔
یہ کہا جاسکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹریفک اور نقل و حمل کو وزارت داخلہ کے احکامات اور رہنما خطوط کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔
اس میں کارگو سے متعلق ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کی جانے والی شکایات کے ازالے کا انتظام ہے جس میں خالی ٹرک اور ڈرائیور / کلینر کے ذریعہ ان کی رہائش گاہ سے ٹرک پارکنگ ایریا تک انٹرسٹیٹ موومنٹ سے متعلق شکایات کا ازالہ شامل ہیں۔
اس میکانزم کے ذریعہ ، ہندوستان میں کووڈ 19 وبا کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کے اعلان کے دوران, ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں سامان اور ضروری اشیا کی نقل و حمل میں پیدا ہونے والی پریشانیوں کے حل ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔
**************
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2248
(Release ID: 1620873)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam