صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کی تیاریوں کے سلسلے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے سے خود کو مربوط کیا


ڈی ایس ٹی اور اس کے خودمختاراداروں نے بھارت میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو

بین الاقوامی سطحوں تک پہنچا دیا ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

کووڈ-19 کے سلسلے میں ملٹی میڈیا گائڈ‘‘ کووڈ کتھا ’’کا آغاز

Posted On: 03 MAY 2020 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3 ؍مئی، 2020،سائنس و ٹیکنالوجی ، صحت اور کنبہ بہبوداورارضیاتی سائنسز کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ڈی ایس ٹی فاؤنڈیشن کے 50ویں دن کے موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تمام خودمختاراداروں کے سربراہان اور ذیلی دفاتر کے سربراہان سے گفت و شنید کی اور ان سے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے بعد اس سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی آگہی حاصل کی۔

 

وزیر موصوف نے اس موقع پر کووڈ-19سے متعلق ایک ملٹی میڈیا گائڈ یعنی کووڈکتھا کا بھی آغاز کیا۔ڈی ایس ٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے توسط سے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنے 50ویں برس میں داخل ہوا ہے۔اس موقع پر جشن طلائی تقریبات بھی شروع کی گئیں۔ اس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں سال بھر مختلف النوع سرگرمیاں جار ی رہیں گی۔

 

سکریٹری (ڈی ایس ٹی)، پروفیسر آشوتوش شرما نے ڈی ایس ٹی اہم پہل قدمیوں اور آئندہ 5برسوں کے لئے اس کے نظریاتی خاکے اور ڈی ایس ٹی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا، جو تحقیق و ترقیاتی تجربہ گاہوں سے ٹیکنالوجیوں کے حصول، تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کے ساتھ مل کر کئے جا رہے اقدمات سے متعلق ہیں  تاکہ تشخیصی، ٹیسٹنگ، حفظان صحت بہم رسانی، سازوسامان اور سپلائی کے لحاظ سے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے تقریبا مارکٹ ریڈی حل نکالے جا سکیں۔

 

نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایس ٹی ای ڈی بی)، سائنس فار ایکویٹی امپاورمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ (ای ای ای ڈی)، اور سائنس اور انجینئرنگ تحقیقی بورڈ (ایس ای آر بی)، جیسے قانونی اداروں، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ( ٹی ڈی بی) اور سروے آف انڈیا (ایس او آئی) کے سینئر سائنسدانوں اورافسران نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے مختلف النوع اقدامات پر اظہار خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U- 2253



(Release ID: 1620832) Visitor Counter : 152