سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گریدھر ارمانے نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 MAY 2020 8:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی یکم مئی    :   جناب گریدھر ارمانے نے آج سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے وزارت کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سینئر افسران کے ساتھ اہم ترین میٹنگ کی اور ضروری امور بالخصوص کووڈ۔ انیس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب ارمانے نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کا شعبہ ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

ارمانے اس سے قبل کابینہ سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ 2012 - 14 کے دوران وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس میں جوائنٹ سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

وہ آندھراپردیش کیڈر کے انیس سو اٹھاسی بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ آئی آئی ٹی مدارس سے سول انجینئرنگ میں ایم ٹیک ہیں اور معاشیات میں انہوں نے ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ انہوں نے آئی آئی ایم، بنگلور، آئی آئی ایف ٹی، نئی دہلی اور ٹاٹا مینجمنٹ ٹریننگ سینٹر، پنے کے علاوہ سنگاپور اور فرانس میں مالیات اور بینکنگ کے شعبے میں ٹریننگ حاصل کی ہے۔

جناب ارمانے نے آندھرا پردیش حکومت میں بھی مختلف عہدوں پر کام کیا ہے جن میں فیلڈ اور پالیسی کی سطح بھی شامل ہے اور تنظیمی اور مالیاتی معاملات میں ان کا وسیع تجربہ ہے۔

                                          **************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

 

U: 2236


(Release ID: 1620748) Visitor Counter : 139