وزارات ثقافت

میوزیم اور ثقافتی مقامات کی ترقی سے متعلق ادارے (ڈی ایم سی ایس) نے آج ایک مختصر فلم ’اے رے آف جینئس‘ کے ساتھ ستیہ جیت رے صدی تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 02 MAY 2020 8:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2 مئی 2020 ۔ وزارت ثقافت کے تحت آنے والا میوزیم و ثقافتی مقامات  کی ترقی سے متعلق ادارہ (ڈی ایم سی ایس) نے آج ستیہ جیت رے کی صدی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے ایک مختصر فلم ’اے رے آف جینئس‘ کو ڈیجیٹل طریقے سے لانچ کیا۔

ڈی ایم سی ایس کے سی ای او جناب راگھویندر سنگھ نے اس فلم کو آن لائن ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختصر فلم ستیہ جیت رے کی فلم سازی سے متعلق صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ادب، فن، موسیقی اور ڈیزائن میں ان کی قابل ذکر حصول یابیوں کو اجاگر کرتی ہے، جسے کولکاتہ اور ممبئی کے پیشہ وروں نے اس میں اجاگر کیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر انیرودھ رائے چودھری اور ایڈیٹر ارگھیا کمل مترا نے سندیپ رے اور سوسائٹی فار دی پریزرویشن آف ستیہ جیت رے آرکائیوز کی مدد سے یہ فلم بنائی ہے۔ اس فلم میں نیمائی گھوش کے ذریعے لی گئی شاندار تصویروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو اس عظیم فلمکار کے تین دہائیوں پر مشتمل کام کو سلسلہ وار طریقے سے پیش کرتی ہے۔ یہ تصویریں دہلی آرٹ گیلری کی مدد سے حاصل کی گئی ہیں۔

جناب راگھویندر سنگھ نے مزید بتایا کہ ستیہ جیت رے پاتھیر پانچالی، چارولتا، ٹین کنیا، سونار کیلا اور ’اپو تریلوگی‘ جیسی فلموں کے ذریعے ہماری یادوں میں آباد ہیں۔ پاتھیر پانچالی (سانگ آف دی روڈ)، کے ساتھ ہندوستانی سنیما کو عالمی پلیٹ فارم پر لانچ کیا گیا تھا۔ وزارت ثقافت کے ڈیولپمنٹ آف میوزیمس اینڈ کلچرل اسپیسز (ڈی ایم سی ایس) نے موشن- پکچر ڈائریکٹر، رائٹر اینڈ السٹریٹر کی شکل میں کثیر جہتی صلاحیتوں کے مالک ستیہ جیت رے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ’اے رے آف جینئس‘ کو پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس اسکریننگ کے ساتھ ہی آج یعنی 2 مئی 2020 کو ستیہ جیت رے کی پیدائش صدی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر ڈی ایم سی ایس کا ایک آفیشیل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل بھی لانچ کیا گیا، جو ستیہ جیت رے کی صدی تقریبات کے دوران دیگر سرگرمیوں کو پیش کریں گے۔ ناظرین درج ذیل لنک پر لاگ اِن کرتے ہوئے انھیں دیکھ سکتے ہیں اور لائک اور فالو کرسکتے ہیں۔

فیس بک پیج: https://www.facebook.com/A-Ray-of-Genius-Satyajit-Ray-Centenary-Celebrations-110004454032751/

یوٹیوب چینل: https://www.youtube.com/channel/UC3fwhFWVAjAXV5-T7q76Aaw/?guided_help_flow=5

ٹویٹر ہینڈل: https://twitter.com/a_dmcs

حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے ماتحت ڈی ایم سی ایس کا قیام ہندوستان میں باوقار میوزیموں اور ثقافتی مقامات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ میوزیموں (عجائب گھروں) اور ثقافتی مقامات کو جدید طرز کا بنانے، انھیں فروغ دینے نیز انھیں سنوارنے کے لئے عمل میں آیا تھا۔

 

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2222



(Release ID: 1620613) Visitor Counter : 112