وزارت دفاع
پیش پیش رہنے والے کارکن کورونا جانبازوں کو سلام کرتے ہیں اور اس لڑائی کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں
Posted On:
01 MAY 2020 9:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم مئی 2020 / دلی میں آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جنرل بپن راوت سی ڈی ایس کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نراونے ، بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل کرم ویر سنگھ ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے شرکت کی ۔ ان شخصیتوں نے کورونا جانبازوں کی کوششوں کا اعتراف کیا اور آنے والے دنوں میں پیش پیش رہنے والے ان جانبازوں کی مدد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ اس پریس کانفرنس کا اصل مقصد مندرجہ ذیل ہے:
سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے کہا کہ 24 مارچ 2020 سے 3 مئی 2020 تک وہ عرصہ ہے جب ہر بھارتی سے خاطر خواہ قربانی دینے کے لیے کہا گیا ۔ زیادہ تر بھارتیوں نے لاک ڈاؤن پر عمل کیا اور اپنے گھر سے ہی کام کیا۔ البتہ چند ایک بھارتی افراد کورونا جانباز ایسے بھی ہیں جنھوں نے اپنی جان کو جوکھم میں ڈالا اور وہ بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں ہر شخص کو پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے اب بھی روزانہ اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں ۔ اپنی جان جوکھم میں ڈالنے والے یہ لوگ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی کر رہے ہیں، کھانے کی بنیادی اشیاء دستیاب کرا رہے ہیں، مریضوں کا علاج کر رہے ہیں ، نظم و ضبط برقرار رکھ رہے ہیں اور جو بھارتی شہری بیرون ملک پھنس گئے ہیں انہیں واپس لا رہے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ یہ کورونا جانباز ڈاکٹرز ہیں، نرسزہیں ، صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ ہے ، پولیس عملہ ہے یا میڈیا کا عملہ ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت وبا سے نمٹنا جاری رکھے گا۔ ہم ان جانبازوں اور ان کی کوششوں کو سلام کرتے ہیں اور ان کی بہترین صحت کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ ہم کووڈ – 19 سے نمٹنے میں ان کی قربانی اور ان کی کوششوں کے تئیں شکر گزار ہیں کہ یہ لوگ جن خطروں کا سامنا کر رہے ہیں ان سے پوری طرح واقف ہے۔
سی ڈی ایس نے یہ بھی کہا کہ وبا کا سامنا کرتے ہوئے اور اسے ہرانے میں بھارتی حکومت کی بڑی کوششوں کے دوران ہمارے شہریوں نے جس تحمل کا اظہار کیا ہے اور سبھی ہدایتوں پر پوری طرح عمل کیا ہے ، اس سے یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ ملک اس وبا سے نمٹنے میں پوری طرح کامیاب ہے اور اُس نے دنیا کے زیادہ تر ملکوں کے بنسبت بہتر کارکردگی انجام دی ہے ۔
سی ڈی ایس نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ مسلح فوجیں کووڈ – 19 سے دو اصولوں کے مطابق نمٹ رہی ہیں : فوج کا تحفظ اور سول حکام کی مدد۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی ایک فوجی ، ملاح یا فضائی فوج کا کوئی فرد پیش پیش رہتے ہوئے متاثر نہیں ہوا اور مسلح فوجیں سبھی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ فضائیہ کے سربراہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی کہ فوج میں کووڈ کے کسی ایک کیس کی بھی اطلا ع نہیں ہے اور اس کے لیے پوری احتیاط جاری ہے ۔
سی ڈی ایس نے مزید کہا کہ کورونا جانبازوں کے ساتھ پیش پیش رہنے والے سپاہیوں کے اتحاد کا مظاہرہ کرنےکے لیے مسلح فوجییں 3 مئی 2020 کو کچھ سرگرمیاں انجام دیں گی ۔ اتوار کے روز مسلح فوجیں جنگجو جہازوں کے اور فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے سری نگر سے تیرو اننت پورم تک اور ڈبرو گڑھ سے کچھ تک فلائی پاسٹ جیسے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کریں گی ۔ فضائیہ اور بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کووڈ مریضوں کے علاج کرنے والے اسپتالوں پر پھول کی پتیاں برسائیں گے ۔ بحریہ اور آئی سی جی سمندر میں کچھ مقامات پر بحری جہازوں کے کچھ کرتب دکھائیں گی ۔ جبکہ فوجی بینڈ کووڈ اسپتالوں کا دورہ کریں گے اور کورونا جانبازوں کے تئیں اظہار تشکر کے طور پر اسپتالوں کے باہر دھنیں بنائیں گے ۔
پولیس عملے کے تعاون کی بات کرتے ہوئے سی ڈی ایس نے یہ کہتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک غیر معمولی اور جانبازی کی کوشش کی ہے۔ ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوج کی سبھی تینوں شاخوں کے سربراہان 3 مئی 2020 کی صبح پولیس میموریل پر گل دائرہ نذر کریں گی ۔ کانفرنس کے اختتام سے پہلے سی ڈی ایس نے ڈاکٹرز ، نرسز ، دیگر صحت کارکنوں ، صفائی ستھرائی کرنے والے عملے ، پولیس عملے میڈیا عملے کے سبھی کورونا جانبازوں اور ور بھارتی افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس بے مثال لڑائی کے لیے قابل تحسین کوشش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
2020۔05۔02
2202-U
(Release ID: 1620589)
Visitor Counter : 232