امور داخلہ کی وزارت
چار مئی 2020 سے لے کر دو ہفتوں تک کے لاک ڈاون کے دوران اورینج زون میں افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں وضاحت
Posted On:
02 MAY 2020 3:20PM by PIB Delhi
ملک میں کووڈ۔ انیس کے حالات پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاون اقدامات کے جامع جائزہ کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے کل لاک ڈاون کی مدت کو چار مئی دو ہزار بیس سے لے کر مزید دو ہفتوں تک بڑھانے کا ایک حکم جاری کیا۔
اورینج زون میں افراد اور گاڑیوں کی نقل وحمل کے بارے میں الجھن کو دور کرنے کے لئے برائے مہربانی( اورینج زون میں سرگرمیوں کی دی گئی اجازت سے منسلک متعلقہ پیراگراف دیکھیں)۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1620095درج ذیل وضاحت جاری کی گئی ہے۔
اورینج زون میں پورے ملک میں ممنوعہ سرگرمیوں کے علاوہ، بسوں کی انٹر۔ ڈسٹرکٹ( بین ضلع) اور انٹرا ڈسٹرکٹ ( اندرون ضلع) آمد ورفت ممنوع رہے گی۔
دو دیگر سرگرمیوں کی پابندیوں کے ساتھ اجازت دی گئی ہے:
ٹیکسی اور کیب ایگریگیٹرس کو ایک ڈرائیور اور صرف دو مسافروں کے ساتھ آمد ورفت کی اجازت ہو گی۔
صرف منظور شدہ سرگرمیوں کے لئے افراد اور گاڑیوں کی بین ضلعی آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہے۔ چار پہیہ گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دو افراد کو موجود رہنے کی اجازت ہو گی۔
اورینج زون میں دیگر سبھی سرگرمیوں کی بغیر کسی پابندی کے اجازت دی گئی ہے۔
تاہم، ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام خطے اپنے اندازے اور ترجیحات کی بنیاد پر کم تعداد میں سرگرمیوں کی اجازت دینے کا متبادل منتخب کر سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭