امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

نیشنل پورٹیبلٹی پلیٹ فارم، ’ایک قوم ایک راشن کارڈ‘ میں شامل ہوئیں پانچ نئی ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے، پلیٹ فارم سے جڑنے والی ریاستوں کی تعداد 17 ہوئی


اپنے موجودہ راشن کارڈ کے ان 17 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کسی بھی جگہ سے راشن خرید سکیں گے 60 کروڑ این ایف ایس اے کے مستفیدین

Posted On: 01 MAY 2020 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم مئی 2020 ۔ صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے ’ایک قوم ایک راشن کارڈ‘ کے تحت قومی کلسٹر کے ساتھ پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی اترپردیش، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، دادر و نگر حویلی نیز دمن و دیو کو جوڑنے کو منظوری دے دی ہے۔ قومی کلسٹر کی 12 ریاستیں - آندھرا پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کیرالہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ اور تری پورہ پہلے ہی جڑ چکی ہیں۔ ’ایک قوم ایک راشن کارڈ‘ پلیٹ فارم کے تحت راشن کارڈ کی قومی سطح پر پورٹیبلیٹی کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جناب پاسوان نے قومی کلسٹر کے ساتھ ان پانچ نئی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مطلوبہ تکنیکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس کے ساتھ ہی قومی ؍ بین ریاستی پورٹیبلٹی کی سہولت 17 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 60 کروڑ این ایف ایس اے مستفیدین کو دستیاب ہوگی اور وہ ’ایک قوم، ایک راشن کارڈ‘ پلیٹ فارم کے تحت اپنے موجودہ راشن کارڈ کا استعمال کرکے ان 17 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کسی بھی جگہ پر اپنی پسند کی سستی قیمت والی دکان ایف پی ایس سے اپنے حصے کا کوٹہ خرید سکتے ہیں۔

محکمہ نے نیشنل پورٹیبلٹی کے نفاذ کے لئے گھریلو رہنما ہدایات ؍ ہدایت نامہ مشترک کیا ہے، تاکہ ان 5 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسروں ؍ تکنیکی ٹیموں کو مطلوبہ اورینٹیشن ٹریننگ بھی دی ہے۔ اس کے علاوہ جہاں یہ بتایا گیا کہ پانچ نئی ریاستوں کو بین ریاستی لین دین کے لئے ویب  سروسیز کی ضرورت ہے اور مرکزی – ڈیش بورڈ کے ذریعے فوری اثر سے ان کی نگرانی شروع کردی گئی ہے، وہیں متعلقہ سبھی 17 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آج سے ہی یا جلد از جلد ایک ہی کلسٹر میں  باقاعدہ طور پر بلا روک ٹوک بین ریاستی ؍ قومی پورٹیبلٹی شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کا انحصار ان کی علاقائی تیاریوں پر ہوگا۔

ساتھ ہی ایک قوم ایک راشن کارڈ پلان کے تحت دیگر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تیاریوں کی بنیاد پر قومی سطح پر پورٹیبلٹی کی توسیع کی سمت میں بھی کوشش کی جارہی ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2206



(Release ID: 1620574) Visitor Counter : 144