سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ملک بھر میں سی ایس آئی آر لیبوریٹریاں اپنے آس پاس کے علاقوں میں ضرورتمندوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے خوراک ، سینیٹائزرس،ماسک وغیرہ تقسیم کررہی ہیں


کووڈ-19 وبا کے دوران سی ایس آئی آر – سی ایف ٹی آر آئی ، میسور ، سی ایس آئی آر- آئی ایچ بی ٹی ، پالمپور، سی ایس آئی آر- آئی ایم ایم ٹی ، بھوبنیشور، سی ایس آئی آر – سی آئی ایم ایف آر ، دھنباد، سی ایس آئی آر – آئی آئی پی ، دہرہ دون جیسی سی ایس آئی آر لیبوریٹریوں نے تارکین وطن مزدوروں ، مریضوں ، صحت کارکنان اور دیگر کے درمیان پکے ہوئے کھانےتقسیم کیے

اپنی تحقیق و ترقی اور سائنس وٹیکنالوجی کیلئے مشہور و معروف سی ایس آئی آر کا بحران کے دوران ہنگامی اقدامات کرنے کی بھی تاریخ رہی ہے

Posted On: 30 APR 2020 3:18PM by PIB Delhi

لوگوں میں سارس – سی او وی -2 وائرس کے تیزی سے  پھیلنے  کو روکنے کا کلیدی منتر ہےایک دوسرے سے ضروری دوری بنائے رکھنے کے اصول کا خیال رکھنا۔ لاک ڈاؤن  ملک میں عالمی وبا کی رفتار کو کم کرنے کیلئے ایک عملی حل کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے لیکن لاک ڈاؤن تارکین وطن اور سماجی واقتصادی  اعتبار سے کمزور طبقات کیلئے پریشانی کا باعث ثابت ہورہا ہے۔

اپنی تحقیق وترقی اور سائنس وٹیکنالوجی کیلئے مشہور سی ایس آئی آر کا ملک میں بڑی آفات کے دوران ہنگامی اقدامات کرنے کی بھی ایک تاریخ رہی ہے۔  اترکاشی اور چنئی کے سیلاب اور سمندری طوفان ‘فانی’ کے دوران سی ایس آئی آر لیبوریٹریوں نے اپنی مہارت اور  وسائل کے ساتھ  لوگوں کی مدد کی تھی۔ پانی کو صاف کرنے والی  ٹیکنالوجیوں ، ہینڈ پمپ ، طوفا ن کے دوارن بسیروں، بازآبادکاری  اور  کھانے کیلئے پوری طرح تیار مقوی قضا کو دستیاب کرانے میں اپنا تعاون دیا تھا۔

سی ایس آئی آرکے ڈی جی ڈاکٹر شیکھر منڈےنے کہا‘سی ایس آئی آر نے وائرل جینوم  کے ترتیب کا پتہ لگانے  ، دوا اور جانچ کٹ تیار کرنے اور کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ تیار کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ سی ایس آئی آر نے خوراک سے متعلق تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کام کیے ہیں۔ ہم نے ملک کے مختلف مقامات پر تارکین وطن مزدوروں اور دیگر ضروتمند افراد کو کھانا مہیا کرانے کا فیصلہ لیا۔ مجھے یہ جان کر بیحد خوشی ہورہی ہے کہ ملک بھر میں سی ایس آئی آر  لیبوریٹریاں اپنے آس پاس کے علاقوں اور دیگر علاقوں میں بھی  خوراک، سینیٹائزرس ، ماسک وغیرہ مہیا کراکر  ضرورتمندوں کی مدد کررہی ہیں’۔

ملک کے سب سے اہم فوڈ ٹیکنالوجی  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، میسور میں واقع سی ایس آئی آر –سینرل فوڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ  انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر- سی ایف ٹی آر آئی) نے برسوں سے بے شمار خوراک اور خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق ٹیکنالوجیاں تیار کی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیوں سے  نہ صرف کسانوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے  بلکہ  بہت زیادہ  مقوی اور غذائیت سے بھرپور ویلو ایڈیڈ فوڈ پروڈکٹس تیار کرنے میں بھی  مدد ملی ہے۔ اس بار سی ایس آئی آر – سی ایف ٹی آر آئی  نے دو میٹرو پولیٹن شہروں میں 56 ہزار سے زیادہ تارکین وطن مزدوروں ، مریضوں،ڈاکٹروں اور پولیس  عملے کو دس ٹن اعلیٰ پروٹین کے حامل  بسکٹ ، ایک ٹن سپرولینا چِکی ، دس ٹن  الائچی ذائقے والا پانی اور  پانچ ٹن غذائیت سے بھرپور فروٹ بارتقسیم کیے ہیں۔ سی ایس آئی آر-سی ایف ٹی آر آئی کے ذریعے  مہیا کرائی جانے والی غذائی اشیاء طویل وقت تک  کھانے لائق رہتی ہیں۔مائیکرو تغذیہ سے بھرپور اجزا کے ساتھ  یہ خوراک قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور سارس- سی او وی -2 وائرس سے لڑنے میں معاونت کرتی ہے۔

مثال کے طور پر فروٹ بار میں وٹامن سی اور زنک ملایا گیا ہے جو قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے ، سپرو لینا چِکی ایک نمکین ہے جس میں  سپرولینا سے حاصل غذائیت سے بھرپور اجزاء اور وٹامن اے ، بیٹا کیٹورین اور آسانی کے ساتھ ہضم ہونے والے الگل پروٹین جیسے دیگر  مقوی اجزاء کو ملایا گیا ہے۔ الائچی کے ذائقے والے پانی  میں مصالحہ کا عرق (الائچی ذائقہ) ملایا گیا ہے تاکہ اسے بازار میں دستیاب پانی کے ایک  صحتمند متبادل   کی شکل میں  پیش کیاجاسکے۔

سی ایس آئی آر – سی ایف ٹی آر آئی  نے  ایمس نئی دہلی کی خصوصی درخواست پر  کووڈ-19 مریضوں کیلئے 500 کلو گرام  اعلیٰ ترین پروٹین کی  حامل بسکٹ اور 500 کلو گرام اعلیٰ پروٹین کی حامل رسک کی سپلائی کی۔ عام بسکٹ کےمقابلے میں ان بسکٹو ں میں 60 سے 80 فیصد زیادہ پروٹین ہے۔

سی ایس آئی آر – سی ایف ٹی آر آئی  کے ڈائرکٹر ڈاکٹر  اے ایس ایم ایس راگھو راؤ نے کہا ‘غذائیت سے بھرپور پروڈکٹس کو اس طرح سے منتخب کیاجاتا ہے کہ وہ اصل کھانے کے  پروٹین اور معدنیات اور   وٹامن کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور  قوت مدافعت کو مثبت  انداز سے  متاثر کرتے ہیں کیوں کہ لاک ڈاؤن اور آئیسولیشن سے جڑی غیریقینی  کی صورتحال  اور فکر کے دوران دونوں مقوی اجزاء کی مقدار کو بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M8RT.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022DE6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I3VM.jpg

سی ایس آئی آر- سی ایف ٹی آر آئی کے ذریعے سپلائی کی گئی بسکٹ اور چِکی کھاتے ہوئے بچے

پرنسپل انکم ٹیکس کمشنر  جناب ذاکر تھومس نے بنگلورو شہر میں تارکین وطن مزدوروں کیلئے انکم  ٹیکس آفس کی طرف سے  راحت کے کاموں کی قیادت کی تھی ، انہوں نے کہا ‘ سی ایس آئی آر – سی ایف ٹی آر آئی  اس کوشش میں ایک  قابل تعریف شراکت دار رہا ہے۔ کسی بھی  روکاوٹ کے بغیر ہم فوراً تارکین وطن مزدوروں کے درمیان  پروٹین سے بھرپور بسکٹ اور  اسپائرولیناچِکی تقسیم کرسکتے تھے۔ بچوں کو ان پروڈکٹس کو مزے سے کھاتے ہوئے دیکھنا دل کو چھو لینے والا منظر تھا،مجھے  لگتا ہے کہ یہ سائنس کو لوگو ں تک لے جانے کا یہ ایک عمدہ مثال ہے’۔

ملک کے شمالی علاقے میں ایک پنچایت نمائندے نے سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی  کو مطلع کیاکہ تارکین وطن مزدوروں کے کئی خاندان لاک ڈاؤن کے سبب  پھنس گئے ہیں  اور خوراک حاصل کرنے کیلئے  جدوجہد کررہے ہیں۔ خوراک کی ڈبہ بندی  کرنے سے متعلق ٹیکنالوجیوں کیلئے  بیحد معروف ایک دیگر ادارہ پالم پور میں واقع سی ایس آئی آر – انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بایوریسورس ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی)نے نہ صرف تارکین وطن  مزدوروں کیلئے بلکہ ڈاکٹروں ، نیم طبی عملے، صحت اور پولیس  کارکنان  جیسے  اگلی قطار کے لوگوں کیلئے بھی دال چاول اور آلو  کی آمیزش سے تیار 60 ٹن کرانہ سامان کے 5 ہزار پیکٹ 2.16 ٹن پکا ہوا کھانا مقامی (کانگڑا ) پکوان 1500 سپرولینا مونگ پھلی کے بار ، ایک ہزار کثیر اناج والے  انرجی بار، 1500 کثیر اناج والے پروٹین پاؤڈر تقسیم کیے، یہ خوراک کیمیکل سے پاک ہے۔اس کا پروبایوٹک اثرات ہیں اور اسے بارہ مہینے تک استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

سی ایس آئی آر-آئی آئی پی ہی دہرہ دون میں پچھلے ایک مہینے سے تقریباً300 افراد کو روزانہ  خوراک مہیا کرارہا ہے۔

بھوبنیشور میں سی ایس آئی آر –انسٹی ٹیوٹ آف مینرل اینڈ میٹریلس ٹیکنالوجی (سی ا یس آئی آر – آئی ایم ایم ٹی) نے 30ہزار پکاہوا کھانا (کھچڑی) اور  سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی کے ذریعے کمشنریٹ پولیس بھوبنیشور کو دستیاب کرائے گئے ہینڈ سینٹیائزر اور صابن تقسیم کیے۔ کرناٹک کے  ڈونی ملائی  آئرن اور مائن میں تعینات  سی ایس ا ٓئی آر – سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مائننگ اینڈ فیئول ریسرچ (سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر) کے عملے نے ضرورتمندوں کو ضروری راشن والے خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

Imagehttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QLIN.jpg

تارکین وطن مزدوروں میں تقسیم کیے جانے کیلئے سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی کے ذریعے تیار کیے گئے کھانے کے پیکٹ سی ایس آئی آر-آئی ایچ بی ٹی کے ذریعے  دستیاب کرائے گئے  کھانے کو سی ایس آئی آر  - آئی ایم ایم ٹی کے ذریعے بھوبنیشور میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

مزیدبر آں غذائی امداد فراہم کرنے کیلئے  سی ایس آئی آر صنعتی اداروں کے تعاون سے  نیز دیہی  صنعتوںکو بڑھاوا دیکر  دیہی / سماجی صنعتوں کے قیام کو تعاون دینے کا بھی منصوبہ بنارہا ہے۔ یہ ان لوگو ں کو مواقع عطا کرے گا جو وبا کے دوران دیہی اور  نیم دیہی علاقوں میں تیزی کے ساتھ ہجرت کررہے ہیں۔ اس کے تحت  سماجی اور رضاکار تنظیموں کے ذریعے انفیکشن مخالف ، سینیٹائزرس ، صابن ، ماسک ، دستانے ، فوڈ پروڈکٹس، پانی کو صاف کرنے والے  کٹس کو تیار کرنے کیلئے  تربیت فراہم کرائی جائے گی۔

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2158



(Release ID: 1620203) Visitor Counter : 147