امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایف سی آئی نے اپریل 2020 کے دوران 60 لاکھ ٹن اناج پہنچایا، جو 30 ایل ایم ٹی کی ماہانہ اوسط سے دوگانے سے بھی زیادہ ہے


اس مہینے میں صارف ریاستوں میں 58 ایل ایم ٹی اسٹاک اتارا گیا، بہار نے زیادہ سے زیادہ سات اعشاریہ سات ایل ایم ٹی حاصل کیا اس کے بعد کرناٹک نے سات ایل ایم ٹی حاصل کیا
گیہوں کی خریداری 130 ایل ایم ٹی سے تجاوز کر گئی ، پنجاب 68 ایل ایم ٹی کے ساتھ سب سے آگے ہے

Posted On: 30 APR 2020 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31  اپریل  2020  / فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) نے اپریل 2020 میں 60 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) اناج پہنچایا۔ اس طرح ایک مہینے میں اناج پہچانے کے ریکارڈ کو توڑ دیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ مارچ 2014 میں 38 ایل ایم ٹی اناج پہنچا کر قائم کیا گیا تھا۔ اپریل 2020 میں جو اناج پہنچایا گیا ہے اس کی مقدار پہلے کے ریکارڈ سے 57 فیصد زیادہ ہے۔ اور تقریباً 30 ایل ایم ٹی کی عام ماہانہ اوسط سے دوگنی سے زیادہ ہے۔  اس اناج میں کشمیر وادی  اور لیہ / لداخ کے لیے  تقریباً ایک ایل ایم ٹی  اور  سڑک نقل و حمل  اور شمال مشرقی ریاستوں  ، اروناچل پردیش اور میگھالیہ کے لیے تقریباً صفر پوائنٹ ایٹھ ون ایل ایم ٹی  اناج شامل ہے۔  تقریباً زیرو پوائنٹ ون ایل ایم ٹی اناج سمندر کے راستے انڈمان اور لکشدیپ جزیروں کو بھی بھیجا گیا۔

کووڈ – 19 پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے دوران ایف سی آئی نے اپریل 2020 کے دوران مختلف صارف ریاستوں میں ایس بی آئی نے  تقریباً 58 لاکھ میٹرک ٹن اناج اتارا ۔ بہار نے زیادہ سے زیادہ اناج تقریبا سات اعشاریہ سات ایل ایم ٹی حاصل کیا جبکہ کرناٹک نے تقریباً سات ایل ایم ٹی حاصل کیا۔  کووڈ – 19 صورتحال میں ہاٹ اسپاٹ کی بڑھتی ہوئی فہرست  کے دوران یہ بات ایک بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے کہ اس طرح کے علاقوں میں ایسے بہت سے مرکز واقع ہیں جہاں یہ اناج اتارا جا رہا ہے۔  البتہ، ایف سی آئی نے متاثرہ علاقوں میں بھی اناج اتارا ہے اور عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کے تحت سپلائی کے لیے ان ریاستوں میں متاثرہ علاقوں اور تقسیم نے بھی اناج پہنچایا ہے۔  اس کام میں ریاستی سرکاروں کا بھی سرگرم تعاون رہا ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)  کے تحت ایف سی آئی سے جو مجموعی اناج اٹھایا گیا ہے ، جس کے تحت اناج تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو پانچ کلو گرام فی کس کی در پر مفت سپلائی کیا جاتا ہے۔ وہ تقریباً 120 لاکھ میٹرک ٹن کی ٹوٹل الاٹمنٹ  کی 50 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔ ایف سی آی نے کووڈ – 19 کی وجہ سے تکاثرہ  لوگوں کو  کھلانے کی غرض سے ریاستی سرکاروں کی کسی بھی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں وافر اناج مہیا کر دیا ہے۔

اسی دوران مرکزی ذخیرے کے لیے گیہوں  کی خریداری  130 لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے تحت پنجاب 68 ایل ایم ٹی کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ جس کے بعد ہریانہ 30 ایل ایم ٹی اور مدھیہ پردیش (25  ایل ایم ٹی) کا نمبر ہے۔ خریداری کے لیے اناج کی لگاتار آمد کے ساتھ مرکززی ذخیرے کی صورتحال مستحکم ہے ، حالانکہ این ایف ایس اے اور پی ایم جی کے اے وائی سمیت مختلف اسکیموں کے تحت تقریباً 122 لاکھ ایم ٹی اناج جاری کیا جا چکا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2164

 


(Release ID: 1620132) Visitor Counter : 204