کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کے تحت این ایل سی انڈیا لمیٹڈ اور نورتن پبلک انٹرپرائز نے پہلی بار کوئیلے کی پیداوار شروع کی
Posted On:
30 APR 2020 6:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 اپریل 2020 / کوئلے کی وزارت کے تحت این ایل سی انڈیا لمیٹڈ اور نورتن پبلک انٹر پرئز نے پہلی مرتبہ کوئلے کی پیداور شروع کی۔ اڈیشہ میں تلبیرا IIاور III کانوں سے کوئلے کی پیداوار کو کوئلا جلانے والے بجلی کے موجودہ اور مستقبل کے کوئلا پلانٹس کی اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ کانیں 2016 میں این ایل سی آئی ایل کو الاٹ کی گئی تھی اور ان کی گنجائش 20 ملین ٹن سالانہ ہے۔
اس واقع پر رائے زنی کرتے ہوئے این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین کم مینیجنگ ڈائریکٹر جناب راکیش کمار نے کہا "کووڈ – 19 لاک ڈاؤن صورتحال کی مشکل گھڑی کے دوران اس پروجیکٹ میں کامیابی حاصل کر کے ہماری ٹیم نے نہ صرف کمپنی کی ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد کی ہے بلکہ ملک کو خاص طور پر جب کوئلے کی درآمد سے گریز کیا جانا اوّلین ترجیح ہے۔ ملک کی توانائی کی حفاظت میں بھی تعاون کیا ہے"۔
یہ کوئلہ بلاک ایم ڈی او ماڈل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ اسے این ایل سی کی ٹیم نے اختراعی انداز میں تیار کیا ہے اور وہ اس پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کر رہی ہے۔ جس کے لیے اسے پوری صنعت کی طرف سے سراہا گیا ہے۔ اس کان سے نکالا جانے والا کوئلہ ڈی -12 گریڈ کا ہے جس سے کمپنی آنے والے وقت میں مقابلہ ذاتی طور پر بجلی تیار کرنے کی اہل ہو جائے گی۔
مستقبل قریب میں توانائی کی بڑی کمپنی این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے میگنائٹ پر مبنی بجلی پلانٹ کے دو یونٹوں میں سے ایک یونٹ کامیابی کے ساتھ شروع کیا تھا۔ ( 1000 میگاواٹ – پانچ پانچ سومیگاواٹ کے دو یونٹ ) جو ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے یونٹ ہے ۔ 2019 سے 2020 کے دوران این ایل سی آئی ایل نے 1353 میگا واٹ شمسی توانائی پر مشتمل اور 51 میگاواٹ پن بجلی پر مشتمل 1404 میگا واٹ قابل تجدید توانائی تیار کرنے کی صلاحیت کامیابی سے حاصل کر لی تھی۔
این ایل سی آئی ایل کی ، تلبیرا II اور III کانوں سے نکالی گئی کوئلے کی پہلی کھیپ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U - 2162
(Release ID: 1620074)
Visitor Counter : 250