ارضیاتی سائنس کی وزارت

کل ہند موسمیاتی اندازہ اور پیشین گوئی

Posted On: 29 APR 2020 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،29؍اپریل2020: بھارتی محکمہ موسمیا ت کے تحت  نیشنل ویدر فور کاسٹنگ سینٹر نے آئندہ چند دنوں کے لئے کل ہند موسمیاتی پیشین گوئی کی ہے۔

  • جنوبی انڈمان  سمندر اور ہمسایہ علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں میں کم دباؤ بنے گا۔ یہ دباؤ بطور خاص 48 گھنٹوں کے بعد  قدرکم ہوگا اور بعد ازاں اس میں شدت آسکتی ہے۔ توقع ہے کہ یہ دباؤ یکم مئی سے تین مئی کے دوران شمال –شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کرے گا اور بعد ازاں شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے میانمار-بنگلہ دیش کے ساحلوں تک جائے گا۔ اس کے اثر کے تحت تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 50-40 کلو میٹر فی گھنٹے سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ یکم مئی کو جنوبی انڈمان سمندر اور اس کے قرب وجوار  کے علاقوں، نیز خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ دو مئی کو بھی ہوا کی رفتار 55-45 کلو میٹر فی گھنٹے  سے لے کر 65 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے اور یہی ہوا 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے  اور نزدیک میں واقع انڈمان کے سمندر میں تین مئی کو پہنچ سکتی ہے۔

دو مئی کو نکو بار جزائر کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر زیادہ اور بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور اسی خطے میں ایک سے لے کر تین مئی کے دوران بعض مقامات  پربہت تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

  • زبردست ہواؤں کے زیر اثر ؍ کہیں کہیں ہلکی ہوا کے نتیجے میں جزیرہ نما بھارت کے دور  دور تک پھیلے ہوئے علاقو ں میں یعنی کیرالہ اور ماہے میں آئندہ دو دنوں کے دوران، مہاراشٹر، گوا اور شمالی داخلی کرناٹک میں 29 اپریل سے یکم مئی کے دوران ہواؤں کی کیفیت گھٹی بڑھتی رہے گی۔جگہ جگہ پر گرج کے ساتھ تیز ہوائیں  چلنے، بجلی چمکنے اور جھونکے کے ساتھ 40-30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کے امکانا ت ہیں۔
  • مغربی ڈسٹربنس کے نتیجے میں مغربی ہمالیائی خطہ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں چھِٹ پُٹ بارش اور گرج کے ساتھ چھینٹے پڑ سکتے ہیں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2142)



(Release ID: 1619527) Visitor Counter : 97