کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب گوئل کا کہنا ہے کہ کووڈ کے بعد کے دور میں عالمی سپلائی چین میں واضع تبدیلی رونما ہوگی اور بھارت کو عالمی تجارتی ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے

Posted On: 29 APR 2020 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،29؍اپریل2020: تجارت و صنعت اور ریلوے کی وزیر جناب پیوش گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ملک کی برآمداتی فروغ کونسلوں (ای پی سی)کے ساتھ تبادلہ خیال کئے ہیں۔ انہوں نے برآمد کاروں سے کہا کہ وہ اپنی صلاحیت،مضمرات اور مسابقت کے جذبے کو بروئے کار لائیں اور مخصوص شعبوں میں انہیں عالمی منڈی سے استفادہ کرنے کے لئے بطور خاص استعمال کریں۔ جناب گوئل نے کہا ہے کہ کووڈ کے خاتمے کے بعد کے عہد میں دنیا بھر کی سپلائی چینوں میں ایک واضح تبدیلی رونما ہونے جارہی ہے۔بھارت کے صنعت کاروں اور برآمدکاروں کو عالمی تجارت کے اس اہم حصے میں اپنا جائز عمل دخل بڑھانا چاہئے۔انہوں نے ان تمام افراد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی کوششوں میں سرگرمی سے تعاون دے گی اور آسانیاں فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں بیرون بھارت واقع بھارتی مشن بھی ایک اہم کرداد ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سلسلے میں ترغیبات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں، تاہم انہیں معقول،واجب اور ڈبلیو ٹی او  کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی فراہم کرایا جاسکے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزارت ایسے مخصوص شعبوں کی شناخت کے لئے کوشاں ہیں ، جنہیں برآمداتی مقاصد کے لئے فوری طور پر آگے لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں زبردست ربیع کی فصل کی پیداوار ہونے جارہی ہے اور ہمارے یہاں ذخیرے کی جتنی صلاحیت ہے ، پیداوار اس سے بھی کہیں زیادہ ہوگی۔اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ خبر بھی مل رہی ہے کہ متعدد ممالک میں خوردنی اشیاء کی قلت ہے۔ بہت سے مقامات ایسے ہیں، جہاں معقول کوالٹی کا کھانا نہیں مل رہا ہے، کیونکہ کووڈ-19 کے بحران کے نتیجے میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں کوالٹی ذائقے اور مقدار میں فرق آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ موقع زرعی اور ڈبہ بند خوردنی اشیاء کے لئے ایک اچھا موقع ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے برآمدات فروغ کونسلوں سے کہا کہ وہ اپنے اراکین کے ساتھ  غور و فکر پر مبنی میٹنگوں کا اہتمام کریں اور مماثل لائق عمل تفصیلات اور نظریات کا خاکہ پیش کریں۔

ای پی سی کے عہدیداران نے امداد کی فراہمی کے لئے نیز بروقت اور معینہ مدت کے اندر حل نکالنے کے لئے یعنی کووڈ کے وبائی مرض اور لاک ڈاؤن میں آسانیاں بہم پہنچانے کے لئے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایسی متعدد تجاویز پیش کیں، جن سے ان کاکا م کاج مزید آسان ہو سکتا ہے۔ اس میٹنگ میں دیگر افراد کے علاوہ ایف آئی ای او، اے ای پی سی، ایس آر ٹی ای پی سی، سی ایل ای، ایس ای پی سی، کیمیکسل ، جی جے ای پی سی، سی ای پی سی، شیفکسل ، سی ای پی سی آئی، پی ای پی سی آئی، فارمیکسل، ای ایس سی ای پی سی، ای ای پی سی، ٹی ای پی سی، کیپکسل، کیمیکسل نے بھی شرکت کی۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2141)



(Release ID: 1619526) Visitor Counter : 164