الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب روی شنکر پرساد نے الیکٹرانکس صنعت کو برعکس حالات میں اُبھرنے والے نئے مواقع سے استفادہ کرنے کی تلقین کی


آروگیہ سیتو ایپ ملک میں 8کروڑ موبائل فون تک پہنچا

صنعتی نمائندگان نے الیکٹرانکس نظام ڈایزائن اور مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) شعبے میں ‘‘ازسرنوشروع کریں، بحالی کریں اور احیاء کریں’’ ماڈل پیش کیا

Posted On: 29 APR 2020 8:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے الیکٹرانکس کی صنعت سے کہاکہ وہ ان تمام نئے مواقع کو تلاش کرے،  جوبرعکس حالات میں ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور اس طریقے سے ملک کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے معاملے میں  عالمی مرکز بنا دے۔ الیکٹرانکس صنعت کی ایسوسی ایشنوں، چیمبرس اور ممتاز صنعت کاروں سے ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے الیکٹرانکس کی صنعت سے کہا کہ وہ وزارت کی جانب سے مشتہر کر دہ نئی اسکیموں  کی شکل میں سامنے آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھائے، عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرے اور اس شعبے کو مستحکم بنائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میڈیکل الیکٹرانک صنعت ایک ایسا شعبہ ہے، جس کا کردار مکمل طور پر زبردست تبدیلی لا سکتا ہے۔

وزارت کے افسران نے اس موقع پر رواں کووڈ-19 صورتحال اور آروگیہ سیتو پلیٹ فار م سے متعلق ایک پرزنٹیشن پیش کیا اور آروگیہ سیتو کو ملک کے 8کروڑ موبائل فون تک پہنچانے  کی کوششوں میں اپنی مدد اور اپنا تعاون فراہم  کرنے کے لئے موبائل صنعت کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت کی جانب سے صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے جو مختصر مدتی، اوسط مدتی اور طویل المدتی تناظر پر مشتمل ہیں، اٹھائے گئے اقدامات کا تعلق کووڈ-19 کے اثرات سے نمٹنے  سے ہے، ان کی تفصیلات بھی میٹنگ کے دوران پیش کی گئیں۔اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اہم الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرس مقامی پابندیوں اور بندشوں کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ یہ کلسٹر ہائی رسک زون مثلا نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، مہاراشٹر، تمل ناڈو، آندھر پردیش وغیرہ میں واقع ہیں۔افسران نے الیکٹرانکس کی صنعت کو فروغ دینے اور کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے ایس او پی رہنما خطوط وضع کرنے کے سلسلے میں نئی اسکیموں کی تشکیل کے لئے صنعت سے ملنے والے تعاون کی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے صنعت کو بتایا کہ آئی سی ٹی مصنوعات کے سلسلےمیں ضروری چیزوں، ریٹیل ؍آن لائن آئی سی ٹی فروخت، لازمی اشیا، مجاز فروخت اور آئی سی ٹی ضروری اشیا کی خدمات کی تعریف کا دائرہ وسیع کرنے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی درخواستوں کو وزارت کی جانب سے پہلے ہی وزارت داخلہ کے ساتھ گفت و شنید کے لئے منتخب کیا جا چکاہے اور یہ قد م  ایم ای آئی وائی ٹی کی نو مشتہر کردہ اسکیموں  کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے۔ حکومت ہند ای ایس ڈی ایم صنعت کے لئے 50ہزار کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ای آئی ٹی وائی کی آروگیہ سیتو، آدھار، ڈیجیٹل ادائیگی وغیرہ مشتمل پہل قدمیوں نے کووڈ-19 سے نبردآزمائی کے معاملے میں ایک ازحد اہم کردار ادا کیا ہے۔

صنعت کے نمائندگان نے الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم)، کے شعبے میں عالمی مواقع سے فائدہ اٹھانےکے لئے ‘‘ ازسرنو شروع کریں، بحال اور احیا کریں’’ ماڈل پیش کیا۔  مندوبین میں سے بیشتر نے ایم ای آئی ٹی وائی کی  اسکیموں   کی نئی تثلیث  کی ستائش کی۔ ان اسکیموں میں پی ایل آئی ، ایس پی ای سی ایس اور ای ایم سی -2.0شامل ہیں، جن کا تعلق الیکٹرانک مینوفیکچرنگ شعبے کو امداد فراہم کرنےسے ہے۔ صنعت میں فیکڑیوں، لاجسٹکس، برآمدات، سپلائی چین میں آنے والے رخنے اور کووڈ-19کے نتیجے میں لگنے والے جھٹکے کے نتیجے میں  مطالبے میں رونما ہونے والی تخفیف سے متعلق مختلف النوع موضوعات اٹھائے۔

وزیر موصوف نے وزارت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ صنعت کو پوری امداد فراہم کریں اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سہولتوں کو ازسرنو کھولنے کےلئے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رابطہ قائم کریں۔

 

اس میٹنگ میں اہم ایسوسی ایشنوں مثلاً مینوفیکچررس ایسوسی ایشن فار انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم اے آئی ٹی)،  انڈین سیلیولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن آئی سی ای اے، الیکٹرانک انڈسٹریزی ایسوسی ایشن آف انڈیا (ای ایل سی آئی این اے)، انڈیا الیکٹرانکس اینڈ سیمی کنڈکٹر ایسوسی ایشن (آئی ای ایس اے)، کنزیومر الیکٹرانکس اینڈ اپلیانسیز مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (سی ای اے ایم اے)، انڈین پرنٹیڈ سرکٹ ایسوسی ایشن (آئی پی سی اے)، الیکٹرک لیمپ اینڈ کمپونینٹ مینوفیکچررس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ای ایل سی او ایم اے)، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)، فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی)، ایسوسی ایٹیڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم)، انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی ایم اے آئی)، ایسوسی ایشن آف انڈین میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری (اے آئی ایم ای ڈی)، ٹیلی کام ایکوئپمنٹ مینوفیکچررس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ٹی ای ایم اے)، پی ایچ ڈی چیمبرس، انڈین ٹیلیفون انڈسٹری لمیٹیڈ(آئی ٹی آئی) کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل، کنزیومر الیکٹرانکس، ٹیلی مواصلات اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے دیگر عناصر مثلا ایپل، سیمسنگ، زیاؤمی، فاکسکون، لاوا ، وِسٹران، اوپو، فلیکس، اسٹرلائٹ، مائکرو میکس ، ڈی کے الیکٹرانکس، تیجس نیٹ ورک لمیٹیڈ، پیناسونک وغیرہ سمیت مختلف صنعتی قائدین نے بھی اس میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2136                     



(Release ID: 1619510) Visitor Counter : 163