کانکنی کی وزارت

ماہ فروری 2020 کے دوران معدنیاتی پیداوار (عارضی)

Posted On: 29 APR 2020 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29اپریل2020،ماہ فروری 2020 کے لئے 123.7 کے تحت (2011-12=100 :کی بنیاد پر)کانکنی اور معدنیات نکالنے کا معدنیاتی پیداواری عدد اشاریہ ماہ فروری 2019 کے مقابلے کی سطح سے موازنہ کرنے پر 10.0فیصد زیادہ پایا گیا ہے۔ اپریل-فروری 20-2019 کے دوران حاصل ہونے والی مجموعی نمو جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران حاصل کی گئی نمو کے مقابلے میں (+)1.9فیصد زیادہ ہے۔ انڈین بیورو آف مائنس کے تحت کانکنی اور معدنیاتی اعداد وشمار ڈویژن معدنیاتی شعبے کے لئے  ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے اور یہ اطلاعات و ہی فراہم کرتا ہے۔

ماہ فروری 2020 کے دوران اہم معدنیات کی پیداواری سطح کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

کوئلہ 780 لاکھ ٹن، لگنائٹ 47لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2257ملین مکعب میٹر، پٹرولیم (خام)24لاکھ ٹن، باگزائٹ 2190ہزار ٹن، کرومائٹ 395 ہزار ٹن، تانبا ڈلے کی شکل میں 5000ٹن، سونا 162کلو گرام، خام لوہا 239لاکھ ٹن، سیسہ ڈلے کی شکل میں 32 ہزار ٹن، میگنیز خام 276ہزار ٹن، جست ڈلے کی شکل میں 142ہزارٹن ، اپیٹائٹ اور فاسفورائٹ 136 ہزار ٹن، چونے کا پتھر 327 لاکھ ٹن، میگنیز 11 ہزار ٹن اور ہیرے 2720قیراط۔

وہ تمام اہم معدنیاتی پیداوار جس میں مثبت نمو ماہ فروری 2020 کے دوران ماہ فروری 2019 کے مقابلے میں دیکھی گئی ہے، اُن میں، جست ڈلے کی شکل میں 33.2فیصد، خام لوہا (31.3فیصد)، کرومائٹ (18.2فیصد)، سیسہ ڈالے کی شکل میں( 14.2فیصد)، کوئلہ (11.7فیصد)، چونے کا پتھر (4.5فیصد)، خام میگزین (3.3فیصد)، لگنائٹ (2.6فیصد) اور باگزائٹ (1.3فیصد)، شامل ہیں۔ دیگر اہم معدنیاتی پیدوار، جن میں منفی شرح نمو دیکھی گئی، ان میں تانبا ڈلے کی شکل میں   [(-) 60.7%],فیصد، سونا منفی 29.6فیصد، قدرتی گیس (استعمال شدہ) منفی 9.6 فیصد، پٹرولیم (خام) منفی 6.4 فیصد، اور فاسفورائٹ منفی 1.8فیصد کے نام شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(29-04-2020)

U- 2126



(Release ID: 1619269) Visitor Counter : 136