پنچایتی راج کی وزارت

دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے پنچایتی راج کی وزارت کی ایک نئی پہل قدمی سوامتو واسکیم سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے


یہ اسکیم دیہی علاقوں میں منصوبہ بندی اور مالیہ جمع کرنے میں مدد گار ہوگی اور املاک حقوق میں شفافیت لائے گی، یہ اسکیم بہتر کوالٹی کے گرام پنچایت ترقیات منصوبے وضع کرنے میں بھی مددگار ہوگی اور اس کے تحت ڈرون سرویئنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا

جناب نریندر سنگھ تومر نے اس موقع پر ای-گرام سوراج سے متعلق معیاری عملی ضوابط (ایس او پی) کا بھی اجراء کیا

Posted On: 27 APR 2020 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،27؍اپریل2020: دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر کی پنچایتوں کو ڈیجیٹل لحاظ سے باا ختیار بنانے کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں۔ موصوف پنچایتی راج کی وزارت کی ایک نئی پہل قدمی یعنی سوامتوو اسکیم سے متعلق رہنما خطوط کے اجراء کے موقع پر نئی دہلی میں اظہار خیال کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس پرگرام کا مقصد یہ ہے کہ دیہی عوام کو ان کے رہائشی مکانات کی ملکیت کے حقوق دستاویزی شکل میں فراہم کرائے جائیں، تاکہ وہ اپنی املاک کا استعمال اقتصادی مقاصد کے لئے کرسکیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم دیہی علاقوں میں منصوبہ بندی اور مالیہ جمع کرنے کے عمل میں مدد گار ثابت ہوگی اور املاک سے متعلق حقوق میں شفافیت لائے گی۔اس اسکیم کی مدد سے املاک سے متعلق تنازعات بھی حل کئے جاسکیں گے۔ یہ اسکیم بہتر کوالٹی کے گرام پنچایت ترقیات منصوبے وضع کرنے اور اس پرگرام کے تحت نقشہ بندی میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔

سوامتوو پنچایتی راج کی وزارت، ریاستی پنچایتی راج محکموں ، ریاستی محکمہ مالیات اور سروے آف انڈیا  کی ایک مشترکہ کوشش ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں کے لئے ایک مربوط املاک استناد حل فراہم کرنا ہے اور اس کام میں جدید ترین ڈرون سروئینگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، تاکہ دیہی علاقوں میں آبادی والی زمین کی نشاندہی کی جاسکے۔اس پروگرام پر فی الحال 6 ریاستوں یعنی ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں عمل درآمد کیا جارہاہے۔ اس اسکیم کے تحت جدید ترین سروے طریقہ ہائے کار اور ڈرونوں کا استعمال کرکے دیہی آبادی والی اراضی کی نقشہ بندی کی جارہی ہے۔پنجاب اور راجستھان میں سال کے  دوران 101لگاتار کام کرنے والے ریفرنس اسٹیشن (سی او آر ایس) قائم کئے جائیں گے، جو اصل سروے کے لئے راستہ ہموار کریں گےاور آئندہ برس گاؤں کی آبادی والے حصوں کی نقشہ بندی عمل میں آئے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MK2B.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y2CO.jpg

 

جناب نریندر سنگھ تومر نے اس موقع پر ای –گرام سوراج سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) کا بھی اجراء کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضابطے پر عمل کرکے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ پنچایتوں کو جو سرمایہ فراہم کرایا جائے ، اس کا غلط استعمال ممکن نہ ہوسکے اور اس کے استعمال میں شفافیت برقرار رکھی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل سے ایک مضبوط مالیاتی نظام قائم ہوسکے گا اور پریہ سافٹ اور پی ایف ایم ایس پورٹل کو مربوط کیا جاسکے گا۔یہ دونوں پنچایتی راج کے ادائیگی کے پورٹل ہیں۔ اس ایپلی کیشن کے توسط سے ملک بھر کے پنچایتی راج اداروں میں ای-گورننس کے سلسلے میں بہتر شفافیت اور استحکام آئے گا،کیونکہ اس کے لئے لامرکزی منصوبہ بندی درکار ہوگی اور پیش رفت پر مبنی رپورٹنگ اور کام پر مبنی احتساب کا راستہ ہموار ہوگا۔ اس سے پنچایتوں کی ساکھ بھی بڑھے گی اور اس کے نتیجے میں پی آر آئی کو زیادہ فنڈ دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ای –گرام سوراج ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس کا استعمال کرکے اعلیٰ حکام مؤثر طورپر اس کی نگرانی بھی کرسکیں گے۔ یہ پنچایتوں کے تمام تر منصوبہ جاتی اور احتسابی ضروریات کے لئے ایک واحد پلیٹ فارم بھی ہوگا۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2095)



(Release ID: 1618901) Visitor Counter : 199