ریلوے کی وزارت

کوچ کی تعمیر کا کام ہندوستانی ریلوے میں واپس پٹری پر آ رہا ہے


آر سی ایف کپورتھلا نے 23.04.2020 کو پھر سے شروع کر دیا ہے اپنا پروڈکشن عمل

ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے احکامات کے پیش نظر دیگر اکائیاں بھی ریاستی حکومتوں سے منظوری ملتے ہی شروع کر دیں گی پروڈکشن کام

مال ڈھلائی بڑھانے کے لئے آر سی ایف گذشتہ دو دنوں کے دوران 2 پارسل کوچ تیار کئے ہیں

Posted On: 25 APR 2020 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل 2020، انڈین ریلوے کے پروڈکشن یونٹ ریل کوچ فیکٹری (آر سی ایف) کپورتھلا نے 28 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد 23.04.2020 کو اپنا پروڈکشن عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ کوویڈ 19 کے خلاف انتھک لڑائی کے بیچ وزارت داخلہ اور مقامی انتظامیہ کے ذریعہ جاری سبھی حفاظتی تدابیر اور رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے اس کارخانے کو پھر سے کھول دیا گیا ہے۔ کل ملا کر 3744 ملازمین کو کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو آر سی ایف احاطے ٹاون شپ کے اندر رہ رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے رہنما خطوط اور ریاستی حکومتوں کے مشورے کے مطابق ، ہندوستانی ریلوے کے دوسرے پروڈکشن یونٹ بھی اس بارے میں اجازت ملتے ہی پروڈکشن کام دوبارہ شروع کر دیں گے۔ 

پروڈکشن کے لئے وسائل کی محدود دستیابی کے باوجود آر سی ایف کپورتھلا نے صرف کام کے دو دنوں میں ہی دو کوچ تیار کر لئے ہیں۔ ان میں ایک۔ ایک ایل ایچ بی اعلی صلاحیت والی پارسل وین اور لگیج مع جنریٹر کار شامل ہیں جو بالترتیب 23.04.2020 اور 24.04.2020 کو تیار کی گئی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد ڈیوٹی میں شامل ہونے والے تمام ملازمین کو ایک۔ ایک سیفٹی کٹ جاری کی گئی ہے جس میں ماسک ، سینیٹائزر کی بوتل اور صابن شامل ہیں۔ تمام اجازت یافتہ ملازمین کو کوچ کی تیاری کے لئے فیکٹری میں ڈیوٹی پر بلایا گیا ہے۔ انتظامی دفاتر میں سبھی حکام اپنے اپنے دفتروں میں ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں اور تینتیس فیصد ملازمین کو روٹیشن روسٹر کی بنیاد پر بلایا جارہا ہے۔ کووڈ بیداری پوسٹروں کے ساتھ ساتھ ان سبھی حفاظتی ہدایات کو ورکشاپ، دفاتر اور رہائشی احاطوں میں اہم مقامات پر ڈسپلے کیا گیا ہے جن پر عمل کیا جانا ہے۔ تمام کارکنان کو ان کے نگراں اور افسران کے ذریعہ باقاعدہ طور پر صلاح ومشورہ دیا جا رہا ہے تاکہ کام کی جگہوں پر حفاظت سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کیا جا سکے۔

کارکنوں کو الگ الگ شفٹوں میں تین شفٹوں میں بلایا جارہا ہے۔ سبھی تینوں شفٹوں کے لئے داخلے کے وقت، دوپہر کے کھانے اور باہر نکلنے کے وقت کے بیچ کافی فرق رکھا گیا ہے۔ داخلہ دروازوں پر تھرمل اسکین کے ذریعہ ہر ایک ملازم کی اسکریننگ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے جسم کے درجہ حرارات کا پتہ لگایا جا سکے۔ آر سی ایف میں داخل ہونے والی ہر ایک گاڑی کو داخلہ دروازوں پر دستیاب سینیٹائزر ٹنل کے ذریعہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ سبھی کارکنان اپنے اپنے کام کی جگہوں پر سماجی دوری بنائے رکھنے کے پروٹوکول اور حفاظت اور حفظان صحت کے رہنما خطوط پر عمل کر رہے ہیں۔ آر سی ایف احاطے میں واقع لالا لاجپت ریل اسپتال نے کووڈ کے انفیکشن کی کسی بھی علامت والے مریضوں کے لئے الگ الگ کاونٹر اور او پی ڈی سیل دستیاب کرائے ہیں۔ کووڈ سے منسلک کسی بھی معاملے کو سنبھالنے کے لئے آر سی ایف احاطے میں چوبیس بیڈ والی کوارنٹین سہولت اور ایل ایل آر اسپتال میں آٹھ بیڈ والا آئسولیشن وارڈ پوری طرح سے تیار ہے۔

ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے احکامات کے پیش نظر دیگر اکائیاں بھی ریاستوں سے منظوری ملتے ہی پروڈکشن کام شروع کر دیں گی۔

 

*************

U-2052

 




(Release ID: 1618393) Visitor Counter : 205