مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پمپری چنچوڈ کووڈ-19 وار روم ٹیکنالوجی کو بڑھاوا دے رہا ہے اور مؤثر فیصلہ سازی کیلئے اعداد وشمار کی نگرانی کااستعمال کررہا ہے

Posted On: 24 APR 2020 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24 اپریل 2020:شہر میں کووڈ-19 کے حالات پر نظر رکھنے اور نگرانی کیلئے  پی سی ایم سی میں ایک کووڈ-19 وارروم قائم کیا گیا ہے۔  اسمارٹ سٹی مشن کے تحت آنے والے اس شہر میں قائم کردہ اس وار روم میں اعداد وشمار جمع کرنے ، اسے ملانے اور تجزیے کیلئے  تکنیکی وسائل کا استعمال کیا گیا ہے جس سے قدم اٹھانا آسان ہوگا اور فوری فیصلے کیے جاسکیں گے۔ وار روم میں درج ذیل ڈیش بورڈ زیر عمل ہیں۔

حفظان صحت کی دیکھ بھال اور مریضوں کی نگرانی کا ڈیش بورڈ:پی سی ایم سی نے ایک ڈیش تیار کیا ہے جو کووڈ-19سے متعلق معاملات  ، جانچ اور حفظان صحت کے بندوبست پر ریئل ٹائم جانکاری مہیا کراتا ہے ۔ آن ذریعے سے سبھی  اسپتالوں کو ڈیش بورڈ تک رسائی  دستیاب کرائی گئی ہے۔ جہاں ہر اسپتال کے ذریعے جانکاری  داخل کی جاتی ہے اور آئی سی سی میں واقع ڈیش بورڈ ریئل ٹائم کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ یہ ڈیش بورڈ کووڈ علاج مہیا کرانے والے  دس اسپتالو ں سے حاصل کردہ ڈاٹا پر نظر رکھتا ہے جس میں بیڈ کی گنجائش، نمونے کی جانچ ، پوزیٹیو اور کورنٹائن  معاملے شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012CMU.jpg

کووڈ-19 جی آئی ایس ڈیش بورڈ :لوکیشن پر مبنی اطلاعاتی نظام کو گھروں میں  قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں (نقشے پر بیگنی رنگ سے اجاگر کیا گیا ہے)کووڈ-19 پوزیٹیو لوگوں (لال رنگ سےاجاگر کیا گیا ہے)کے پچھلے لوکیشن ، علاقے کی گھیرا بندی  (کالے رنگ کی لکیریں) گلی بند وغیرہ کی جی او  ٹیگنگ کی جاتی ہے۔ ایک بار مریض کووڈ-19 پوزیٹیو پایا جاتا ہے تو اس کی پچھلی لوکیشن کو ڈیش بورڈ پر نشاندہی کردی جاتی ہے۔ اسی طرح گھروں میں کورنٹائن سبھی لوگوں کو نقشے پر اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس جانکاری کو ایک ہیٹ میپ تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے کم خطرے والے  سے زیادہ خطرے والے  علاقوں کی درجہ بندی میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس ڈیش بورڈ کو کووڈ-19 کے  ای پی سینٹر کے طور پر نشان زد کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے محکمہ صحت کو جراثیم کش چھڑکاؤ کیلئے مقامات کی پہچان میں مدد ملتی ہے۔ محکمہ صحت  اپنے کارکنان کو بھیج کر گھر گھر مہم چلانے اور اضافی معاملوں کی پہچان کرنے کیلئے سبھی جانکاری کا استعمال کرتا ہے۔ اس جغرافیائی جانکاری سے  علاقوں کی پہچان میں مدد اور آگے اسے پھیلنے سے روکنے میں مدد فراہم ہوتی ہے۔ جی آئی ایس ڈیش بورڈ اور سٹی  سرویلانس ڈیش بورڈ کی رسائی پورے شہر میں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N70U.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سٹی سرویلانس ڈیش بورڈ:سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے پی سی ایم سی کے علاقے میں آن والے 83 مقامات پر کل 298‘پوائنٹ-ٹلٹ- زوم’ سرویلانس کیمرے لگائے گئے ہیں۔  اس نگرانی نظام کو آئی سی سی سی  میں قائم کیا گیا ہے اور پی سی ایم سی نیز پمپری چنچواڈ پولیس کے ذریعے مشترکہ طور سے اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ پی سی ایم سی ویڈیو اینالیٹکس بھی  کررہا ہے جس سے نگرانی کیمروں سے کسی بھی جگہ پر تین یا اس سے زیادہ لوگوں کے  اکٹھا ہونے کے معاملے کی جانکاری ملنے پر  الرٹ جاری کیے جائیں گے۔ ایسے ہی  دیگر اقدامات کے  امکانات تلاش کیے جارہے ہیں اور بعد ازاں مؤثر طریقے سے انہیں لاگو کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LF2Y.jpg

سارتھی ہیلپ لائن ڈیش بورڈ: پی سی ایم سی میں سارتھی (ہیلپ لائن جانکاری   کے ذریعے شہریو ں اور سیاحوں کی مدد کیلئے نظام) نام سے ایک پوری طرح وقف ایک ہیلپ لائن پلیٹ فارم ہے جہاں شہری خدمات  کی فراہمی کے ضمن میں کسی بھی طرح کے تعاون کیلئے  درخواست کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن کے  ذریعے  ملنے والی سبھی  کال آڈیو فائل کی شکل میں محفوظ ہوجاتی ہے اور  تاریخ ، گزارش کی نوعیت، ذمہ دار محکمہ نیز علاقہ ، گزارش کو بند کرنے کی صورتحال کی بنیاد پر دستاویز بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ آئی سی سی میں تیار کردہ سارتھی کا ڈیش بورڈ اصل گزارش / شہریوں کی شکایتیں، گزارش  / شکایت  کے ازالے کی صورتحال  ، علاقہ وار درخواست / شکایت کندگان کے سلسلے میں تفصیلات مہیا کراتا ہے۔ صرف دو ہفتے میں پی سی ایم سی اسمارٹ سارتھی ایپ کو ابھی  تک 30 ہزار ڈاؤن لوڈ  کیاجاسکا ہے۔ ٹوئٹر فالوور تین گنا اور فیس بُک فالوور  لگ بھگ دو گنے ہیں۔ وار روم سے کووڈ-19 کے مریضوں اور کورنٹائن کیے گئے لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040NLG.jpg

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO-2031



(Release ID: 1618300) Visitor Counter : 131