عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کووڈ-19 سے نمٹنے کےلئے جموں و کشمیر کی کمربستگی پر نظرثانی کی

Posted On: 24 APR 2020 12:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24اپریل2020،شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 سے نبردآزمائی کے سلسلے میں جموں و کشمیر کی کمر بستگی پر نظرثانی کی۔ یہ نظرثانی جموں و کشمیر ، مرکز کے زیرانتظام علاقے کے سینئر افسران، سرکاری طبی اداروں کے سربراہان اور کالجز کے سربراہان کے ساتھ  ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے عمل میں آئی۔

وزیر مملکت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طبی برادری کی ستائش کی، خصوصا جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں اور میڈیکل افسران کی تعریف کی، جنہوں نے براہ راست کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مریضوں کا علاج کیا اور مؤثر انداز میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نےکہا کہ بھارت دنیا کے اُن سرکردہ ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے، جنہوں نے کامیابی کے ساتھ کووڈ-19 کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر اس وبائی مرض سے نمٹنے میں ریاست کیرالہ کے مساوی ثابت ہوا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 سے نمٹنےکے لئے آروگیہ سیتو ایپ کے استعمال  پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت طبی اور حفظان صحت کارکنان کی سلامتی کےلئے ازحد فکر مند ہے اور اسی وجہ سے حفظانِ صحت کارکنان کے تحفظ کے لئے آرڈیننس لایا گیا ہے اور اسے نافذ کیاگیا ہے۔ معیاری پی پی ای کٹ اور دیگر سازوسامان فراہم کرنے کے سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جانب سے کی جانے والی خواستگاری کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر کو پی پی ای کی ریگولر سپلائی حاصل ہوگی اور کورونا وائرس کےلئے ٹسٹنگ کٹ بھی فراہم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مالیاتی کمشنر جناب اٹل دَلّو نے پرزنٹیشن پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تا حال مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مجموعی طور پر 434مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 57جموں سے اور 377کشمیر سے ہیں۔ وزیرموصوف کو بتایا گیا کہ جموں و کشمیرفی ملین آبادی پر کیس کی ٹیسٹنگ کے لحاظ سے پورے ملک میں دلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جموں و کشمیر فی ملین پاپولیشن پر818افراد کی جانچ کر رہا ہے۔ کشمیر میں تقریبا 80زون اور جموں میں 15زون محدود زون قرار دیئے گئے ہیں۔ جناب دلو نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہر زمرے کے مریضوں کے علاج کےلئے مخصوص خدمات کے لئے وقف اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(24-04-2020)

U- 2015



(Release ID: 1617845) Visitor Counter : 134