محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے 15کام کے دنو ں کے اندر پی ایم جی کے وائی کے تحت 6.06لاکھ کووڈ-19دعووں سمیت 10.02دعووں کا  نپٹارہ کیا


کل3600 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی، جس میں کووڈ-19 دعووں کے 1954 کروڑ بھی شامل ہیں


کووڈ-19سے متعلق 90فیصد دعووں کا نپٹارہ کام کے تین دنوں کے اندر تیزی کے ساتھ نپٹارہ کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعہ کیا گیا

Posted On: 22 APR 2020 5:21PM by PIB Delhi

نئی دلی،22اپریل،     ایمپلائزپرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن( ای پی ایف او) ، جو کہ مختلف اور روزگار کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، کے ذریعہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) پیکیج کے تحت صرف 15کام کے دنوں کے اندر کل 10.02 لاکھ دعووں کا نپٹارہ کیا ہے، جس پر 6.06لاکھ کووڈ-19کے دعوے بھی شامل ہیں۔

اس میں کل 3600.85کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے، جس میں پی ایم جی کے وائی پیکیج کے تحت 1954کروڑ روپے کووڈ دعووں کے بھی شامل ہیں۔

لاک ڈاون کے سبب صرف ایک تہائی عملہ کے کام پر دستیاب رہنے کے باوجود90فیصد کووڈ-19 دعووں کا نپٹارہ کام کے تین دنوں کے اندر کیا گیا ہے اور اس طرح سے تیزی کے ساتھ نپٹارہ کے لئے ڈیزائن کئے گئے خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعہ سروس ڈیلیوری کے نئے معیارات قائم کئے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ 26مارچ 2020 کو پی ایم جی کے وائی کی شروعات کی گئی، تاکہ اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو کووڈ-19 وبا سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔ حکومت کے ذریعہ کووڈ-19 وبا سے لڑنے کے لئے ای پی ایف اسکیم سے نکاسی کی تجویز کا اعلان کیاگیاتھا۔ ای پی ایف اسکیم میں ایک فوری نوٹیفکیشن کے ذریعہ خصوصی دفعہ (3) 68-L متعارف کرایا گیا، جس کے تحت ای پی ایف کھاتہ داروں کو تین مہینے کی بنیادی شاہراہ اور مہنگائی بھتہ یا ای پی ایف کھاتے میں جمع شدہ 75فیصد رقم، ان میں سے جو بھی کم ہو، اسے نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ای پی ایف او کے ذریعہ کووڈ-19 سے متعلق آن لائن پیشگی دعووں کو درج کرانے کی سہولت بھی فراہم کرائی گئی ہے، جو دیگر سہولتوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے ذریعہ امنگ ایپ پر درج کی جاسکتی ہے۔

ای پی ایف او اس مشکل حالات میں اپنے اراکین کی خدمت کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتاہے اور ای پی ایف او دفاتر اس بحران پر فتح حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔

-----------------------------------

 

 

 

م ن۔ م ع۔   ت ع

 

U-1967

 


(Release ID: 1617627) Visitor Counter : 196