عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے تما م مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کونسلرس ؍کارپوریٹروں کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2020 6:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے تما م مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کونسلرس ؍کارپوریٹروں کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

                                            

ڈیڑھ گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آپسی بات چیت میں ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف میونسپل اداروں کے نمائندگان کے ساتھ اِن پُٹس کا تبادلہ کیا ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے اہم لوگوں میں جموں کے میئرچندر موہن گپتا، اننت ناگ کے حلال شاہ، لیہہ کے ڈاکٹرایشے، کٹھوا کے نریش کمار، ہیرانگر کے وجے کمار شرما، کپواڑہ کے ریاض احمد میر،اودھم پور کے ڈاکٹر یوگیشور گپتا ، بلّاور کے اوماکانت بسوترا، بھدرواہ  کے ڈاکٹر شاہد مغل، ڈوڈاکے وید پرکاش، ریاسی کے سدیش پوری، راجوری کے محمد عارف ، کٹرہ کے ششی کمار اور اجے بارو، کشتواڑہ کے ریاض ، بتوتے  کے ایس رویندر سنگھ اور رام بن کے امت ٹھاکر شامل ہیں۔ شروع میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 خطرے کے انتظام سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط اور ہدایات کے موثر نفاذ کے لئے سول سوسائٹی اور انتظامیہ کے درمیان بالکل صحیح تال میل اور لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے میں ، ان کے مکمل تعاون کے لئے تمام میونسپلٹیوں کے منتخبہ نمائندگان کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نوت کر کے خصوصی طور پر خوش ہیں کہ مختلف ضلعوں کے ضلع کلکٹر اور ڈپٹی کمشنرس رضاکارانہ طور پر مقامی نمائندگان سے موصولہ تعاون کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JPG-15903.jpeg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رفتہ رفتہ کچھ چھوت دیئے جانے کے ساتھ ، اب ملک کے سامنے بڑا چیلنج ملک کے دیگر حصوں میں رہ رہے  لوگوں کے جموں و کشمیر سے واپسی کی آمدورفت ہوگی جو اب اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں یا مزدوروں سمیت ایسے لوگوں کی جو اپنے متعلقہ ریاستوں میں لوٹنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر سے طلباء ،جو ملک کے مختلف حصوں میں رہ رہے ہیں اور گھر پر رہ رہے ہیں، ان کے والدین سے بھی بے شمار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری نمائندگان ، خصوصی طور پر مقامی اداروں کے نمائندوں ، جن کا زمینی سطح پر رابطہ ہے، ان کو لوگوں کو یہ سمجھانا ہوگا کہ آمدورفت  اور واپسی صرف چھوٹے گروپوں میں ہو سکتی ہے اور وہ بھی احتیاط اور ہدایات کے مطابق۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد بازی میں کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے ہیں اور کہا کہ کٹھوا ضلع سے ایک سبق لیا جا سکتا ہے جو ابھی تک لاک ڈاؤن  کے اعلان کے بعد دونوں ہی اطراف سے لوگوں کو بھیڑ کے باوجود کورونا سے پاک تھا ۔ لیکن اچانک گذشتہ شام ایک کورونا پازیٹیو کیس پایا گیا جبکہ ایک شخص جو مہاراشٹر میں کام کر رہا تھا، جاری کی گئی رہنما ہدایات کی تعمیل کئے بغیر اپنے گاؤں  ہیرا نگر لوٹ آیا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہم تمام لوگ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے لوگ اپنے اہل کنبہ سے مل سکیں، لیکن انہوں نے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ملک کے کسی بھی حصے میں رہ رہے ایسے لوگوں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی انتظام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کے مسائل کے بارے میں کوئی بھی خبر ملتی ہے مقامی ضلع حکام ایسے لوگوں کے گروپوں سے رابطہ کر لیتے ہیں۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے اس جذبے کو بھی سراہا جس کے ساتھ  سول سوسائٹی نے گذشتہ چار ہفتوں کے دورانن مزدوروں کو راشن اور خوراک دینے میں تعاون دیا اور کہا کہ جب کبھی کوئی بھی مسئلے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو متعلقہ انتظامیہ اور نگم؍ میونسپلٹی  کے ممبران فوری طور پر مکمل امداد فراہم کرنے کے لئے دستیاب ہو جاتے ہیں۔

 

****************

 

م ن۔ش س ۔م ف

 (22-04-2020)

U: 1969


(ریلیز آئی ڈی: 1617505) وزیٹر کاؤنٹر : 177