زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جناب نریندر سنگھ تومر نے کووڈ – 19 کے فوڈ سکیورٹی ، سیفٹی اور تغذیہ پر اثرات کے موضوع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقدہ جی-20 ایکسٹرا آڈینری وزرائے زراعت کی میٹنگ میں شرکت کی
جناب تومر نے لاک ڈائون کی مدت کے دوران ، جہاں سوشل ڈسٹینسنگ کے اصولوں پر عمل کیا جارہا ہے ، وہیں تمام زرعی سرگرمیوں کو لاک ڈائون سے مستثنی کرنے کے حکومت کے ہند کے فیصلے کے بارے میں بتایا
جی -20 وزرائے زراعت کے ذریعے سرحدوں کے پار فوڈ سپلائی ویلیو چین کے تسلسل کو برقرار رکھنے ، خوردنی اشیا کے زیاں کو روکنے اور بین الاقوامی تعاون کے اعلانیہ کو اپنایا
Posted On:
21 APR 2020 9:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 21/ اپریل:مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے فوڈ سکیورٹی اور سیفٹی نیز تغذیہ پر کووڈ -19 کے اثرات سے متعلق مسئلے سے نمٹنے کے لئے آج جی -20 وزرائے زراعت کی غیر معمولی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے میٹنگ میں لاک ڈائون مدت کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ ، سحت اور صفائی ستھرائی کے اصولوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے لازمی زرعی پیداوار کی دستیابی اور فراہمی کو جاری رکھنے کی غرض سے تمام زرعی سرگرمیوں کو لاک ڈائون سے مستثنی قرار دینے کے حکومت ہند کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ جناب تومر نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی موجودہ بحران پر قابو پانے کے لئے ملکوں کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں اور یہ کہ زراعت اس بحران میں پیچھے نہ رہ جائے بلکہ ہمارے شہریوں کی ضرورتیں پوری ہوتی رہیں۔
جی-20 وزرائے زراعت کی ورچول میٹنگ کا انعقاد کسانوں کے ذریعے معاش سمیت فوڈ سپلائی ویلیو چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے طریقے اور ذرائع پر غور کرنے کی غرض سے سعودی پریسیڈینسی کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں جی -20 کے تمام رکن ممالک کے وزرائے زراعت ، کچھ مہمان ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے شرکت کی۔ جناب تومر نے جی -20 ممالک کو ساتھ لانے کے لئے سعودی عرب کے ذریعے کی گئی پہل کا خیر مقدم کیا۔
بعد ازاں جی -20 وزرائے زراعت نے ایک اعلانیہ اپنا یا۔ جی -20 ممالک نے عالم گیر وبائی مرض کووڈ -19 کے پس منظر میں خوردنی اشیا کی بربادی اور زیاں کو روکنے ، سرحدوں کے پار فوڈ سپلائی ویلیو چین کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے معاملے میں بین الاقوامی تعاون کے عزم اعادہ کیا۔ انہوں نے فوڈ سکیورٹی اور تغذیہ کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے ، بہتر طریقہ کار اور حاصل کئے گِئے سبق کے تبادلے ، تحقیق کو فروغ دینے ، ذمہ دار سرمایہ کاری ، اختراع پردازی اور اصلاحات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا جس سے زراعت اور نظام خوراک کی پائیداری اور حالات میں بہتری آئے گی۔ جی -20 ممالک نے چھوت کے امراض کی روک تھام (Zoonosis Control) کے لئے سخت سیفٹی اور صفائی ستھرائی سے متعلق اقدامات کے تعلق سے بین الاقوامی رہنما خطوط پر مبنی سائنس کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
****
م ن- س ش- ق ر
2020-04-22
No: 1927
(Release ID: 1617170)
Visitor Counter : 198