وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے نئی دہلی میں ای-لرننگ مواد میں تعاون طلب کرنے کیلئے قومی پروگرام ودیا دان 2.0 کا آغاز کیا



ودیا دان ای-لرننگ مواد تیار کرنے ، اس میں تعاون کرنے اور قومی سطح پر اسے تسلیم کرنے کے ایک موقع کے طور پر ایک مشترکہ قومی پروگرام ہے : مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل

اس مواد کو ملک بھر میں کروڑوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے دکشا ایپ پر استعمال کیا جائے گا تاکہ یہ بچے کسی وقت بھی اور کہیں بھی اپنی تعلیم
کو جاری رکھ سکیں: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 22 APR 2020 5:08PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی ، 22 اپریل :   فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں ای-لرننگ مواد میں تعاون طلب کرنے کیلئے ودیادان 2.0 پروگرام کو الیکٹرانک طریقے سے لانچ کیا۔ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے  ذریعہ ای-لانچنگ میں شرکت کی۔ اس پروگرام کو کووڈ-19 کے تناظر میں پیدا شدہ حالات کے پیش نظر طلباء( اسکول اور اعلیٰ تعلیم دونوں کی سطح پر ) کیلئے ای-لرننگ مواد کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس پروگرام کو لرننگ میں اضافہ کرنے کیلئے اسکولی تعلیم کے ساتھ  ڈیجیٹل ایجوکیشن کو باہم مربوط کرنے کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بھی کیا گیا ہے۔

 

 

فروغ انسانی وسائل کی وزارت کا دکشا پلیٹ فارم ستمبر 2019 سے کام کررہا ہے۔30 سے زائد ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے تعلیم و تدریس کے طریقہ کارمیں اضافہ کرکے دکشا سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ نوول کورونا وائرس وبا پھیلنے اور مختلف طریقے سے اسکول اور اعلی تعلیم پر رونما ہونے والے کووڈ-19 کے اثرات کے سبب تمام یوزر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے یہی مناسب وقت اور سنری موقع ہے کہ وہ دکشا پر اپنے اسکول اور اعلی تعلیم کے لئے ای-لرننگ مواد کو مستحکم کریں اور اپنے طلباءاور اساتذہ کے ذریعہ اس کے ممکنہ استعمال میں اضافہ کریں۔

دکشا کی صلاحیت اور اسکیل کو تسلیم کرتے ہوئے گزشتہ برسوں کے دوران متعدد اداروں/ تنظیموں اور افراد نے دکشاپر ڈیجیٹل وسائل میں تعاون فراہم کرنے کے بارے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ حکومت ہند کے ذریعہ منعقدہ دکشا جائزہ میٹنگوں کےدوران اور ودیا دان کے تحت اعلیٰ معیار کے تعلیمی مواد حاصل کرنے کے لئے آوٹ سورسنگ ٹولزکے استعمال کے دوران بھی ماہرین اساتذہ/ افراد اور تنظیموں نے اس بارے میں زور دے کر کہا تھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ ملک بھر میں افراد اور تنظیموں کے لئے ایک مشترکہ قومی پلیٹ فارم کی حیثیت سے ودیادان تصور کیا گیا ہے، تاکہ معیاری تعلیم کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے اسکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم دونوں کے لئے ای-لرننگ وسائل میں وہ اپنا بیش قیمت تعاون دےسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلیمی مواد کو استعمال ملک بھر میں کروڑوں بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے دکشا ایپ پر کیا جائے گا، تاکہ یہ طلباءکسی بھی وقت اور کہیں بھی اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔

جناب پوکھریال نے مطلع کیا کہ ودیادان کے پاس تعلیمی مواد میں تعاون کرنے سے متعلق ایک ٹول ہے، جو تعاون بہم پہنچانے والےافراد کو اپنا اندراج کرانے اور کسی بھی موضوع کسی بھی گریڈ (گریڈ ایک سے گریڈ12تک) مختلف قسم کے تعلیمی مواد (مثلاًاسباق کی تشریح سے متعلق ویڈیوز، پرزنٹیشن، افادیت پر مبنی آئٹم اور کوئز وغیرہ) میں تعاون کرنے کے لئے ایک ڈھانچہ جاتی انٹرفیس فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید مطلع کیا کہ تعلیمی مواد کے سلسلہ میں ماہرین تعلیم ، ماہرین مضامین، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، اداروں،سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور انفرادی طورپر لوگوں کے ذریعہ تعاون پیش کیا جاسکتا ہے۔ جناب پوکھریال نے واضح کیا کہ ان لوگوں کے لئے ، جن کے تعاون کو تسلیم کرلیا جاتا ہے اور جن کے تعاون کو دکشا ای لرننگ مواد میں شامل کرلیا جاتا ہے،باعث فخر اور قومی سطح پر انہیں تسلیم کئے جانے کے مترادف ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ودیادان پروگرام میں جلد ہی اساتذہ کی تربیت سے متعلق مواد بھی طلب کئے جائیں گے۔

ودیادان کے ذریعہ تعلیمی مواد میں تعاون فراہم کرنے اور اندراج کے طریقہ کار سے متعلق مزید معلومات کے لئے آپhttps://vdn.diksha.gov.in/یا   https://diksha.gov.in/ پر جاسکتے ہیں اور VidyaDan پر کلک کرسکتے ہیں۔

٭٭٭

U-1965

 



(Release ID: 1617147) Visitor Counter : 328