قبائیلی امور کی وزارت

کووڈ-19 کے نتیجے میں دفاع کے طورپر ٹرائیفیڈ کی جانب سے کی جانے والی سرگرم پہل قدمیاں

Posted On: 22 APR 2020 2:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،22؍اپریل2020:کووڈ-19کے وبائی مرض کی رواں صورتحال کی وجہ سے قبائلی صناعوں اور جنگلاتی پیداوار جمع کرنے والوں سمیت نادار اور حاشیے پر زندگی بسر کرنے والے افراد کی روزی روٹی کو سخت دھکا لگا ہے، کیونکہ یہی افراد ملک میں سب سے زیادہ حساس اور نازک صورتحال کا شکار ہیں۔ یہ سیزن مختلف خطوں میں جنگلی پیداوار جمع کرنے اور اس طرح کی پیداوار کو یکجا کرنے کا سیزن ہے اور اس کام میں بڑے پیمانے پر قبائلی افراد شامل کئے جاتے ہیں اور وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایسا کرتے ہیں۔قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ سرگرمی سے پوری صورتحال کی نگرانی کررہا ہے اور لاک ڈاؤن کی طویل مدت کے نتیجے میں سامنے آنے والی صورتحال اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ٹرائیفیڈ نے اپنی جانب سے اس سلسلے میں فوری ، وسط مدتی اور طویل المدت پہل قدمیاں انجام دیں ہیں، جس کا مقصد اس بحرانی وقت میں قبائلی افراد کو اضافی حمایت اور امداد فراہم کرنا ہے۔

کووڈ-19لاک ڈاؤن کے دوران قبائلی افراد کے مفادات کے تحفظ سے متعلق تمام تر کارروائیوں کو درج ذیل تین مراحل میں تقسیم کی جاسکتا ہے۔

  1. تشہیر اور بیداری کا انتظام۔
  2. ذاتی  اورتحفظاتی حفظان صحت۔
  3. این ٹی ایف پی حصولیابیاں۔

مختصر  مدتی اقدامات: سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے تئیں بیداری۔

ون دھن سماجک دوری جاگروکتا ابھیان کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت قبائلی افراد کو جو جنگلاتی علاقے میں این ٹی ایف پی اشیاء جمع کرنے میں مصروف ہیں، انہیں کووڈ-19 سے بچنے کے لئے بیدار کیاجاتا ہے اور سمجھایا جاتا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ گھر پر الگ تھلگ رہنے کا انتظام کریں اور دو سطحی تربیتی پروگرام کے ذریعے انہیں صفائی ستھرائی کی اہمیت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

ون دھن سیلف ہیلپ گروپوں کے لئے کچھ اقدامات شروع کئے گئے ہیں، جہاں انہیں تحفظاتی ماسک اور صاف ستھری مصنوعات اور صاف ستھرا رہنے کے لئے امداد ی سازو سامان، مثلاً صابن اور چھوت سے مبرا رکھنے والے محلول وغیرہ فراہم کرائے جاتے ہیں، تاکہ وہ اپنے تمام کام کاج صفائی ستھرائی سے انجام دے سکیں۔

وسط مدتی اور طویل المدتی اقدامات:

ایسے قبائلی افراد جو جنگلاتی پیداوار جمع کرنے پر منحصر ہیں، انہیں راحت فراہم کرنے کے لئے وزارت داخلہ تک رسائی حاصل کی گئی، تاکہ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے سے متعلق رہنما خطوط میں استثنائی کی فہرست میں ضروری ترامیم کرائی جاسکیں۔وزارت داخلہ نے 16 اپریل 2020 کو نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں، جن کی رو سے درج فہرست قبائل کے ذریعے غیر چوبی چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کو جمع کرنے، یکجا کرنے کے سلسلے میں اجازت فراہم کی گئی ہے، ساتھ ہی ساتھ جنگلات کے دیگر باشندگان کے لئے بھی اس طرح کی استثنائی فراہم کی گئی ہے۔ یہ استثنائیاں بروقت جاری کی گئی ہیں، کیونکہ متعدد علاقوں میں یہ وقت جنگلاتی پیداوار جمع کرنے کا سب سے اہم وقت ہے۔

قبائلی امور کے وزارت نے ٹرائیفیڈ سے کہا ہے کہ اس چنوتی بھرے وقت میں قبائلی روزی روٹی میں اضافے کی غرض سے ایم ایف پی کے سلسلے میں کم از کم امدادی قیمت کی تشکیل نو کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ قبائلی افراد کو اپنی پیداوار کے لئے مساوی منڈی قیمتیں حاصل ہوسکیں۔

قبائلی امور کی وزارت کی 17 اپریل 2020 کی ہدایت کے مطابق ٹرائیفیڈ نے تمام ریاستوں میں بنیادی منڈیوں میں، جنہیں ہارٹ بازار کہا جاتا ہے، ایم ایس پی کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ان بازاروں میں وزن کرنے کی سہولتوں کے ساتھ حصولیابی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں، نقل و حمل کے انتظامات کئے گئے ہیں اور معقول، خشک  اور ٹھنڈے ذخیرے کے لئے بھی انتظام کیاگیا ہے۔

ون دھن سماجک دوری جاگروکتا ابھیان:28 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پردھان منتری ون دھن یوجنا کے تحت پھیلے ہوئے 15ہزار اپنی مدد آپ گروپوں کی توسط سے قبائلی افراد کو آگہی فراہم کی جارہی ہے۔ٹرائیفیڈ نے یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر بیداری پھیلانے کے لئے ایک ڈیجیٹل مہم بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے قبائلی افراد کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا جارہا ہے، تاکہ بھارت میں کورونا وائرس کے بحران سے  نمٹا جاسکے۔ یونیسیف اپنی جانب سے ضروری آئی ای سی مواد(پوسٹر، فلائرس، کتابچے، بروشر، صحت کی تعلیم سے متعلق پیغامات، ریڈیو نشریہ یا ٹی وی اسپاٹ وغیرہ) فراہم کررہا ہے، تاکہ ون دھن سماجک دوری جاگروگتا ابھیان  یا ون دھن سماجی فاصلہ بیداری تحریک کو نافذ کیا جاسکے ۔ اس سلسلے میں تربیت کاروں کی تربیت کے ذریعے وسیع پیمانے پر نیز ویب سائٹ پر مبنی مذاکرات کا اہتمام  بھی کیا جارہا ہے، تاکہ کووڈ-19 سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کے سلسلے میں بیداری فراہم کی جاسکے۔ تدارکی برتاؤ ، سوشل میڈیا مہم ، جس کا تعلق سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے ہے اور ہوم قرنطینہ کے سلسلے میں مہم شروع کی گئی ہے۔

 

ٹرائیفیڈ –یونیسیف آئی ای سی مواد

ٹائپ

لنک

میڈیم

آڈیو

https://www.dropbox.com/sh/qas5xr7xjvk89hs/AADPq7nU9VFFVOhlVWXhamSZa?dl=0

اے آئی آر ریڈیو

ایف اے کیو

https://www.dropbox.com/sh/hgq9ul2wzytnplb/AABAvPCdWQW5eRmSjAcRQjJXa?dl=0

پڑھیئے

مواصلاتی مواد

https://www.dropbox.com/sh/887k203uwvz1o2k/AAATiqioCQJlEvumd1JWQja2a?dl=0

پڑھیئے

بینر

https://www.dropbox.com/sh/kquv1draka2lb1a/AAAuldElU_gf7tAAfnObz_o-a?dl=0

بصری

فلائیر

https://www.dropbox.com/sh/daed3oat6yl9w1g/AAChDRoXbXjJ7SOhQcuqTDHRa?dl=0

پڑھیئے

5پاکیٹ بک کی قوت

https://www.dropbox.com/sh/5zte14qbxsrc2qg/AACnqTwGubmDPDeYDrMQSuVva?dl=0

پڑھیئے

سماجی میڈیا

https://www.dropbox.com/sh/6h0llfg6cz7fx9c/AAAZ9LLghRAXR814RsIV_Sqaa?dl=0

آڈیو؍ویڈیو

وال پینٹنگ

https://www.dropbox.com/sh/9dbkzkwkvoooqzs/AAD5V8K7_RpyHG_sKKgWzKXRa?dl=0

بصری

 

ویب سائٹ پر مبنی مذاکرے میں ٹرائیفیڈ کے تمام ریاستی افسران سمیت ملک بھر کے مندوبین ، ریاستی نوڈل محکموں، پی ایم وی ڈی وائی، این جی او، ایس ایچ جی کی نفاذ ایجنسیوں ، قائدین اور دیگر ہراول دستے کے کارکنان نے شرکت کی ہے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 1955)


(Release ID: 1617100) Visitor Counter : 239