وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنےسے 15؍اکتوبر 2020 تک ہوٹلوں ؍ریستورانوں کے بند ہونے کے سلسلے میں کوئی مراسلہ نہیں جاری کیا ہے
Posted On:
22 APR 2020 2:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22اپریل2020،سیاحت کی وزارت کی جانکاری میں یہ بات آئی ہے کہ ایک جعلی مراسلے کے تحت یہ کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہوٹل ؍ ریستوراں 15؍اکتوبر 2020 تک بند رہیں گے۔اس طرح کی فرضی بات سوشل میڈیا میں سیاحت کی وزارت کے نام پر پھیلائی جا رہی ہے اور پورے سیاحتی شعبے میں ہراسانی پھیلا رہی ہے۔ سیاحت کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ‘‘ سیاحت کی وزارت کی جانب سے ایسا کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا گیاہے’’ اور عوام کو اس طرح کی جعلی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔
اسی طرح کی وضاحت پی آئی بی کے فیکٹ چیک پر درج ذیل ویب سائٹ کے تحت کی گئی ہے۔
سیاحت کی وزارت پہلے ہی سوشل میڈیا پر اس کی تردید کر چکی ہے اور ممبئی پولیس کی سائبر کرائم یونٹ کے تحت ایک حکایت بھی درج کرائی ہے۔ پی آئی بی کی فیکٹ چیک یونٹ نے بھی چند روز قبل ایک تردید جاری کی ہے۔ تاہم مذکورہ جعلی پیغام اب بھی گردش کر رہا ہے۔ تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ وہ اس طرح کے پیغامات کو نظرانداز کرین اور صرف سرکاری مواصلات پر ہی یقین کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-1943
(Release ID: 1617058)
Visitor Counter : 215
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam