صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

‘‘روٹری کلب کے اراکین کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ساتھ لانے میں مدد کے لیے آگے آئیں’’: ڈاکٹر ہرش وردھن


ڈاکٹر ہرش ودھن نے روٹری انٹرنیشنل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مفاد پرست اور غیر ذمے دارافراد کے ذریعے پھیلائی جارہی افواہ اور غلط جانکاریوں پر توجہ نہیں دینے کی لوگوں سے اپیل کی

Posted On: 21 APR 2020 4:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21اپریل2020،    مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے خلاف چلائی جارہی ملک گیر مہم میں بڑے پیمانے پر تعاون کرنے کے لیے روٹری کلب کی ستائش کی ہے۔روٹری کلب کے کارکنوں کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘میں کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی میں روٹری کلب کے ذریعے دیئے جارہے تعاون کو کافی اہمیت دیتا ہوں۔ پی ایم کیئرس نیز اسپتالوں کے لیے آلات، سینی ٹائزرس، خوراک ، پی پی کٹس اور این 95 ماسک وغیرہ کے سلسلے میں ان کے تعاون کی ستائش کرتا ہوں۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے مقصد سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ملک بھر کے روٹری کلب کے اراکین کے ساتھ یہ بات چیت کی۔ انھوں نے اس دوران کہا کہ  آج سے 27 سال پہلے جب میں نے عوامی زندگی میں قدم رکھا تھا تو  ملک بھر میں روٹری کلب نے دلّی سمیت پورے ہندوستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی خدمات دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  روٹری کلب کے افراد کووڈ-19 کے اثرات  جیسے چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں ایک بار پھر حکومت ہند کے ساتھ کام کرنے کے لیے پورے مضبوط عہد اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے لیے یہا ں ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے 215 ملکوں میں  قدم رکھ چکے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ‘ہم سبھی کو ملک کر کام کرنا ہوگا’۔

ڈاکٹر ہرش ورھن نے روٹری کلب کے اراکین کا پی ایم کیئرس فنڈ میں 26 کروڑ روپئے کے تعاون کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔  اس کے علاوہ روٹری کلب کے لوگوں نے 75 کروڑ روپئے کے انسانیت کے کام بھی کیے ہیں، جو کہ قابل تعریف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ‘‘میں یہ بتانا چاہوں گا کہ ہندوستان دنیا کا ایسا پہلا ملک رہا جس نے چین میں کورونا وائرس پھیلنےکے خلاصے کے ساتھ ہی بچاؤ کے اقدامات کرنے شروع کردیئے تھے۔ اگلے روز ہی صورتحال کی نگرانی کے لیے قدم اٹھائے گئے اور پہلے مشترکہ نگرانی گروپ کی میٹنگ کی گئی۔ میری صدارت میں وزیروں  کا ایک گروپ بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے تشکیل دیا گیا تاکہ حالات کے مطابق اہم فیصلے کیے جاسکیں۔ یہ ملک بھر میں مہلک وائرس کے خلاف جذبے سے بھرپور لڑائی کی شروع کرنے کے مترادف تھا’’۔

انھوں نے ‘‘جناب نریندر مودی کی قیادت میں  حکومت کے ذریعے کی گئی کارروائیوں پر آپ کی نہایت مثبت اور قدر وقیمت سے بھرپور خیالات کو سن کر میں بیحد مطمئن ہوں۔ ان کارروائیوں کی تعریف ڈبلیو ایچ او سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں اور بین الاقوامی  تنظیموں کے ذریعے کی جارہی ہے’’۔

ڈاکٹر ہروردھن نے کہا کہ زیادہ تر ممالک کورونا وائرس کے لیے ٹیکہ اور دوا تیار کرنے میں شامل ہیں۔ دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرتی رہی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اس کی لڑائی میں ہندوستان دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ چوں کہ ایک ٹیکہ تیار کرنے میں زیادہ وقت لگنے والا ہے اس لیے تب تک ہم ایک مؤثر سماجی ٹیکے کی شکل میں لاک ڈاؤن کے  اصول وضوابط اور  سماجی دوری بنائے رکھنے کے اصول پر  منحصر رہ سکتے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ ‘‘کئی متعلقہ ممالک نہایت ضروری ٹیکے اور دوا کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن اسے تیار کرنے اور پھر دنیا بھر میں علاج کے لیے اس کا استعمال کرنےمیں کافی لمبا وقت لگے گا۔ میری  سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت بھی اس سمت میں کچھ نیا کرنے کے کام میں لگی ہے۔ اور اس کے علاوہ کئی ایسی اختراعات پر بھی کام کر رہی ہے۔جس سے جانچ کے طریقہ کار میں کافی تیزی آسکتی ہے۔سری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) کے ذریعے صرف دو گھنٹے میں کووڈ-19 کی چانچ کرنے والی کم لاگت والی ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ کٹ تیار کی گئی ہے۔ محکمہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی  کے ذریعے  نہایت کارآمد چترا کٹ لیمپ- این نامی جانچ کٹ خاص طور پرسارس سی او وی-2، این جین جانچ کے لیے خصوصی طور پر قابل ذکر ہے۔ یہ جین کے دو علاقوں کا پتہ لگا سکتا ہے جو یہ یقینی بنائے گا کہ جانچ کسی بھی طرح سے ناکام نہ ہو۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے آس پاس کے خطرات کے بارے میں جاننے کے لیے لوگوں کے تجسس کا ذکر کرتے ہوئے آروگیہ سیتو موبائل ایپلی کیشن کی مؤثریت پر روشنی ڈالی۔ جسے 5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا  ہے۔ یہ حکومت ہند کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف مشترکہ لڑائی میں صحت سے متعلق ضروری خدمات کو صحت سے جوڑنے کے لیے حکومت ہند کے ذریعے تیار کردہ ایک موبائل ایپلی کیشن ہے۔ ایپ کا مقصد کووڈ-19 سے متعلق خطرات  بہترین خدمات اور دیگرمتعلقہ ایڈوائزری  کے سلسلے میں  ایپلی کیشن کے استعمال کرنے والے افراد تک پہنچنے اور لگاتار اطلاعات پہنچانے کے لیے حکومت ہند کی پہل کو بڑھاوا دینا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ ‘‘صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اس وبا کے دوران صحت خدمات کی غیر معمولی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ضروری صحت سے متعلق دیکھ بھال خدمات کو اہل بنانے کے لیے  تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایسے مریضوں کو ٹیلی- مشاورت، ڈیجیٹل پرچے اور  داؤوں کی ہوم ڈلیوری سے متعلق خدمات بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے روٹری کلب کے لوگوں سے کہا کہ غیر ذمے دار اور مفاد پرست لوگوں کے ذریعے پھیلائی جارہی افواہوں اور غلط معلومات پر یقین نہ کریں۔  انھوں نے کہا کہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے 543 کروڑ ایس ایم ایس بھیجے ہیں۔ اور اصل بات چیت شروع ہونے سے پہلے موبائل پر پہلے سے ریکارڈ کالر ٹیون پیغام بھیجا جارہا ہے’’۔

وزیر صحت نے کہا کہ ‘‘میں روٹری کلب والوں سے ایک بار پھر سےسرگرم اشتراک اور تعاون کرنے کی توقع کر رہا ہوں جو یقینی طور پر ملک کے مفاد میں بہتر ثابت ہوگا’’۔

***************

م ن۔ م ع۔ ر ا

U: 1915



(Release ID: 1617033) Visitor Counter : 177