مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پُنے کی موبائل ایپ سیَّم گھروں میں قرنطینہ والے شہریوں کا پتہ لگانے کے لئے تیار کی گئی
Posted On:
21 APR 2020 3:56PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 اپریل / گھروں میں قرنطینہ کئے گئے شہریوں کا موثر طور پر پتہ لگانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ایسے لوگ گھروں پر ہی رُکے ہوئے ہیں ، ایک موبائل ایپلی کیشن سیَّم تیار کی گئی ہے ۔ یہ ایپ پُنے میونسپل کارپوریشن نے اسمارٹ سِٹی مشن کے تحت تیار کی ہے ۔
شہری انتظامیہ نے گھروں میں قرنطینہ کئے گئے شہریوں کی نگرانی کے لئے ٹیکنا لوجی پر مبنی ایک حل تلاش کیا ہے ۔ شہری انتظامیہ نے یومیہ بنیاد پر گھروں میں قرنطینہ کئے گئے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے 5 زونل ٹیمیں مقرر کی ہیں ۔ یہ ٹیمیں ، اُن لوگوں کو چیک کریں گی ، جو حال ہی میں بین الاقوامی سفر سے واپس آئے ہیں یا جنہیں کووڈ – 19 کے علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔ اسی مناسبت سے یہ ٹیمیں قرنطینہ کئے گئے لوگوں کی صحت کے بارے میں یومیہ رپورٹ اور اُن کے ساتھ رابطے میں آئے لوگوں کی تٖفصیلات حاصل کریں گی ۔ گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد ، جن کے ہاتھوں پر مہر لگائی گئی ہے ، یہ ٹیمیں ، اِس بات کو بھی چیک کریں گی کہ آیا ایسے لوگوں کے لئے علیحدہ خوراک ، برتن ، بستر ، کپڑے اور واش روم فراہم کئے گئے ہیں ۔
یہ ٹیمیں ، اِس بات کو بھی چیک کریں گی کہ آیا گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد نے سیّم موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے یا نہیں ۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں جی پی ایس ٹرکینگ نظام موجود ہے ، اس لئے جب بھی قرنطینہ والا کوئی شخص اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے تو شہری انتظامیہ کو الرٹ حاصل ہوتا ہے اور مقامی دیکھ بھال کرنے والے یا مقامی پولیس اسٹیشن کو ، اُس کی معلومات حاصل ہو جاتی ہے اور وہ اُس کنبے کا دورہ کر تے ہیں۔
گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے تمام شہریوں کے لئے یہ ضروری بنایا گیا ہے کہ وہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسٹال کریں ۔ اِن شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل میں جی پی ایس ہمیشہ کھلا رکھیں اور یہ موبائل قرنطینہ کی مدت میں 24 گھنٹے کھلا رہنا چاہیئے ۔ اس ایپ کے ذریعے ایسے شہریوں کی آمد و رفت پر وقت پر نگرانی کی جا سکتی ہے اور نگرانی رکھنے والے شعبے ، اُس شخص کو سرخ ، نارنگی یا سبز زمرے میں بانٹ سکتے ہیں ۔ سرخ رنگ کا مطلب ہے کہ یہ شخص زیادہ وقت کے لئے گھر سے باہر رہا ، پیلے رنگ کا مطلب ہے کہ اس شخص کی باہر آمد و رفت محدود رہی ، جب کہ ہرے رنگ کا مطلب ہے کہ یہ شخص گھر کی حدود میں ہی رہا ہے ۔
گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے شہریوں کی نگرانی کرنے والے ڈیش بورڈ کی ایک تصویر
گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے شہریوں کی آمد و رفت پر بر وقت نگاہ رکھنے کا طریقۂ کار نیچے دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 1918
(Release ID: 1616943)
Visitor Counter : 335