امور داخلہ کی وزارت

مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کو ہدایت دی ہے کہ وہ  ریاست میں  کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے اقدامات  کے نفاذ کا  موقع پر جائزہ لینے  کے لئے مرکزی ٹیموں  کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالے

Posted On: 21 APR 2020 5:49PM by PIB Delhi

 نئی دلّی  ، 21 اپریل / مرکزی حکومت نے مغربی بنگال سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں  کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لاک ڈاؤن کے اقدامات کے نفاذ کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے بھیجی گئی مرکزی ٹیموں کے کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالے ۔  

          وزارتِ داخلہ  ( ایم ایچ اے ) کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ  کولکاتہ اور جلپائی گڑی دونوں جگہ   بین وزارتی مرکزی ٹیموں    ( آئی ایم سی ٹی ) کو  ریاستی اور مقامی حکام  کے ذریعے   ضروری تعاون  فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ۔   یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں  صحت مراکز کا دورہ کرنے  ، صحت کے پیشہ ور افراد  سے گفتگو کرنے اور بنیادی صورت حال کا تجزیہ کرنے  سے  روکا گیا ہے ۔ یہ کارروائی  آفات کے بندوبست کے قانون ، 2005 کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعے جاری اقدامات   کے  نفاذ میں   رکاوٹ  ڈالنے کے مترادف ہے  اور   بھارت کی سپریم کورٹ  کی ہدایات پر عمل درآمد  کے برابر ہے ۔

          مرکزی وزارتِ داخلہ نے  19 اپریل ، 2020 ء کو مغربی بنگال ریاست میں   موقع پر جائزہ لینے اور   لاک ڈاؤن  کے اقدامات  کے نفاذ   کا تجزیہ کرنے کی خاطر  ریاست کے مخصوص ضلعوں میں   بین وزارتی  مرکزی ٹیمیں ( آئی ایم سی ٹی ) تعینات کی تھیں  ۔ ان ٹیموں میں  قومی آفات  کے بندوبست کی اتھارٹی   کے عہدیدار  اور  صحت عامہ کے ماہرین  شامل ہیں  ، جن سے   کووڈ – 19 وباء کے بندوبست کے لئے ریاستی حکومت   فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔

          یہ ٹیمیں  آفات کے بندوبست کے قانون ، 2005 کی دفعہ 35 کے تحت   مرکزی حکومت   کو حاصل  اختیارات   کے تحت تعینات کی گئی ہیں    ۔ یہ قانون   مرکزی حکومت کو   آفات کے بندوبست  کے مقصد سے   ایسے تمام اقدامات  کرنے کا اختیار   دیتا ہے  ، جو اس مقصد کے لئے ضروری ہوں۔   سپریم کورٹ نے  26 مارچ ، 2020 ء کے اپنے حکم میں  کہا ہے کہ  ریاستی سرکاروں کو   عوام کے تحفظ کے مفاد میں   مرکزی حکومت کے ذریعے جاری کئے گئے احکامات اور ہدایات پر پوری طرح عمل کرنا چاہیئے ۔   مذکورہ بالا   ہدایات کے پیش نظر  یہ ریاستی سرکاروں  کی ذمہ داری ہے  کہ وہ   کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر اقدامات پر  سختی سے عمل کریں ۔ 

          یہ وجہ ہے کہ ایم ایچ اے نے مغربی بنگال سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ  19 اپریل ، 2020 ء کے ایم ایچ اے کے احکامات  پر عمل کرے اور  مذکورہ احکامات کے پیش نظر آئی ایم سی ٹی  کو اپنی ذمہ داریاں  پوری کرنے کے لئے تمام ضروری بندوبست کرے ۔

مغربی بنگال کو بھیجے گئے سرکاری مراسلے کے لئے یہاں کلک کریں :

Click here to see Official Communication to WB

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 1920



(Release ID: 1616942) Visitor Counter : 220