جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایم این آر ای نے شمسی پی وی ماڈیولس اور شمسی پی وی سیلوں کے ماڈل اور مینوفیکچررس سے متعلق منظور شدہ فہرستوں کے نفاذ کی مؤثر تاریخ میں 6 مہینے کی توسیع کی
Posted On:
21 APR 2020 2:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21اپریل2020،نئی اور قابل احیاء توانائی (ایم این آر ای) کی وزارت نے حال ہی میں ایک دفتری میمورنڈم جاری کرکے ایم این آر ای شمسی پی وی ماڈیولس اور شمسی پی وی سیلوں کے ماڈل اور مینوفیکچررس سے متعلق منظور شدہ فہرستوں کے نفاذ کی مؤثر تاریخ میں 6 مہینے کی توسیع کرتے ہوئے اِسے بڑھا کر 30ستمبر 2020 کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ تاریخ 31؍مارچ 2020 مقرر کی گئی تھی۔ یہ تبدیلی کووڈ-19وبائی مرض کے پیش نظر کی گئی ہے۔
ملک کے لئے توانائی سلامتی کو یقینی بنانے اور قابل بھروسہ شمسی پی وی سیلوں اور ماڈیولس کی فراہمی کے لئے نئی اور قابل احیا توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے 2؍جنوری 2019 کو شمسی پی وی سیلوں اور ماڈلوں کے سلسلے میں ماڈلوں اور مینوفیکچرر کی منظوری سے متعلق فہرست (اے ایل ایم ایم) کے سلسلے میں ایک حکم جاری کیا تھا ۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ شمسی پی وی سیلوں اور ماڈیولس کےلئے ماڈلوں اور مینوفیکچررس کے لئے استحقاق فراہم کرایا جا سکے۔ بی آئی ایس معیارات پر عمل کرتے ہوئے، جن کا تعلق اے ایل ایم ایم فہرست نمبر -1 (برائے پی وی شمسی ماڈیولس) اور اے ایل ایم ایم فہرست -2 (برائے شمسی پی وی سیلوں) سے ہے، حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس میکانزم کے تحت ایک ایسی اولین لسٹ تیار کرنے کا مقصد شامل ہے، جس میں شمسی پی وی ماڈلوں کے مخصوص ماڈل اور مینوفیکچررس کا ذکر شامل ہو۔ اسی طریقے سے ایک دوسری فہرست بھی تیار کرنے کی تجویز ہے، جس میں شمسی پی وی سیلوں کے ماڈل اور مینوفیکچرر حضرات کی تفصیلات شامل ہوں۔
اے ایل ایم ایم آرڈر میں کہا گیا ہے کہ نفاذ کی تاریخ گزر جانے کے بعد تمام تر شمسی پی وی پاورپروجیکٹ، جو حکومت کی تحویل ؍ حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں، وہ حکومت کے معیارات کے مطابق رہنما خطوط سے ہم آہنگ بولیاں لگائیں گے اور لازمی طور پر شمسی پی وی سیل اور ماڈیولس اس طرح کے پروجیکٹوں کے لئے منظور شدہ مینوفیکچرر حضرات سے ہی حاصل کریں گے۔
ایم این آر ای لگا تار مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام تر نفاذ ایجنسیوں کو یہ ہدایت جاری کرتی آئی ہے کہ وہ اپنے ٹینڈر ڈاکیومنٹس میں شمسی پی وی سیلوں اور ماڈیولس کو صرف اے ایل ایم ایم فہرستوں کے مطابق ہی شامل کرنے کے لئے واضح طور پر سرِ فہرست زیر تذکرہ لائیں۔ یہ عمل اے ایل ایم ایم فہرستوں کے نافذالعمل ہو جانے کے بعد سے ہی لاگو ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-1910
(Release ID: 1616816)
Visitor Counter : 181