پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایف سی آئی کے پاس اضافی چاول موجود ہے جسے الکحل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائیزر بنانے کے لئے ایتھنول میں تبدیل کرنے اور پیٹرول میں آمیزش کرنے کی اجازت ہو گی

Posted On: 20 APR 2020 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اپریل   :   بایو فیول سے تعلق قومی پالیسی 2008 کے پیرا گراف 5.3 کے تحت منجملہ دیگر باتوں کے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ زرعی فصل سال کے دوران زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے اندازے کے مطابق جب خوردنی اجناس کی سپلائی  امید سے زیادہ ہو جاتی ہے تو پالیسی کے تحت اجناس کی اس اضافی مقدار کو ایتھنول میں تبدیل کرنے کی اجازت ہوگی۔ لیکن اس کے لئے نیشنل بایو فیول کو آرڈی نیشن کمیٹی (ایس بی سی سی ) کی منظوری لیتی ہوگی ۔

این بی سی سی کی میٹنگ آج یہاں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ( ایف سی آئی ) کے پاس موجود اضافی چاول کو الکحل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر بنانے اور ایتھنول آمیز پیٹرول ( ای بی پی ) پروگرام کے تحت پیٹرول میں ایتھنول کی امیزش میں استعمال کے لئے  ایتھنول میں تبدیل کرنے کو منظوری دے دی گئی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AFI5.jpg

****************

 

م ن۔ش س ۔م ف

 (20-04-2020)

U: 1901


(Release ID: 1616777) Visitor Counter : 200