پنچایتی راج کی وزارت

ملک میں کووڈ-19وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے ضلع اور پنچایت کے سطح پر مقامی انتظامیہ مختلف النوع اقدامات کرنے میں مصروف


ان اقدامات میں مقامی افراد کی ابتدائی جانچ ، علاقے میں داخل ہونے اور علاقے سے روانہ ہونے والے افراد کی طبی جانچ کےلئے چیک پوسٹ قائم کرنا، عوامی مقامات کو باقاعدگی کے ساتھ سینیٹیائزیشن کے عمل سے گزارنا، قرنطائن مراکز کی فراہمی، حصولیابی مراکز کا لگاتار باقاعدگی سے معائنہ شامل ہیں

Posted On: 21 APR 2020 12:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21؍اپریل2020:ملک میں کووڈ-19وبائی مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ضلع اور پنچایت کے سطحوں پر مقامی انتظامیہ مختلف انتظامات کرنےمیں مصروف ہیں۔ چند اقدامات جنہیں دیگر ادارے مثال کے طورپر اپنا سکتے ہیں، کیونکہ یہ بہترین طریقہ ہائےکار ہیں، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

کرناٹک:گاؤں کے باشندگان کی ابتدائی جانچ انجام دینے کے لئے گرام پنچایت نے ضلع رامانگر کی تحصیل کنکا پورا کے تحت اُویم بالی ہرام پنچایت میں تھرمل اسکینر آشا کارکنان کے لئے فراہم کرایا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E9H9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XC0K.jpg

 

پنجاب: پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں ہارا گاؤں کے سرپنچ نے پنچایت کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر احتیاطی اقدامات کرکے دوسروں کے لئے باعث ترغیب بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کنبوں کو کووڈ-19کے تدارکی اقدامات  سے آگاہ کرنے کے لئے دروازے دروازے جاکر لوگوں کو بتایا ہے۔ موصوفہ نے بذات خود فیس ماسک تیار کئے ہیں۔ انہوں نے دیگر گاؤں تک جانے والی سڑکوں کو بند کیا ہے اور گاؤں میں داخلے کے تمام ناکوں پر چیک پوسٹ قائم کی ہے۔ سرکاری اسکول کو سرپنچ کی نگرانی میں آئسولیشن وارڈ میں بدل دیا گیا ہے۔

راجستھان: ضلع ناگور میں دیال میں واقع گرام پنچایت کی جانب سے کووڈ-19وبائی مرض کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سینیٹائزیشن: باقاعدگی کے ساتھ صفائی ستھرائی کے امور انجام دیئے جارہے ہیں اور تمام گاوؤں میں سوڈیم ہائیپو کلورائیٹ کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

گرام پنچایت میں ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔

گرام پنچایت کے افسران کے ذریعے راشن تقسیم کیاجارہا ہے اور سماجی ادارے بھی اس کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ بے گھر افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کرایا جارہا ہے۔

راحتی اقدامات کے مراکز کا معائنہ وقتاً فوقتاً اعلیٰ افسران کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

عوام کو اس امر کے لئے راغب کیا جارہا ہے کہ وہ ضرورتمند افراد کو پکا ہوا کھانا اور دیگر خوردنی اشیاء فراہم کرائیں۔

قرنطائن مرکز کے سلسلے میں جاری کئے گئے مشاورت ناموں کی بنیاد پر (گرام پنچایت اسکول) میں گرام پنچایت نے ایسا ہی مرکز قائم کیا ہے۔

راشن کی تقسیم کے ساتھ لاوارث مویشیوں کے لئے چارا بھی فراہم کرایا جارہا ہے اور یہ کام سماجی خدمت کی تنظیمیں انجام دے رہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے عوام کو اس امر کی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے وہ اپنے گھروں میں محدود رہیں۔ اس ہدایت کو ہر ممکن حد تک عام کیاجارہا ہے۔ اس کے لئے اطلاعاتی بورڈ، لاؤڈاسپیکروں اور دیگر وسائل کا سہارا لیاجارہاہے۔

 

Description: WhatsApp Image 2020-04-04 at 10.24.12 AM (1).jpeg Description: WhatsApp Image 2020-04-04 at 10.19.57 AM.jpeg

 

Description: WhatsApp Image 2020-04-04 at 10.22.02 AM.jpeg Description: WhatsApp Image 2020-04-04 at 10.21.01 AM.jpeg

 

تلنگانہ:تلنگانہ میں ضلع مجسٹریٹ حضرات نے گاوؤں کے حصولیابی مراکز کا اچانک معائنہ کیا ہے، تاکہ حصولیابی مراکز پر رونما ہونے والی بدعنوانیوں کا پتہ لگایا جاسکے۔ یداری اور بھینسا کے کلکٹر حضرات نے متعد گاوؤں کا دورہ کیا ہے، تاکہ وہ صورتحال کی تازہ ترین جانکاری حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو یقین دلایا ہے کہ خوردنی اناج کے حصولیابی میں مکمل شفافیت اور اعتساب و جواب دہی کا نظام کار فرما رہے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007ZNEE.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008PMQU.png

ہماچل پردیش: ضلع کنّور کی دُونی پنچایت کے مہیلا منڈل اپنے پیسے سے فیس ماسک سِل رہے ہیں۔یہ خواتین یومیہ 200سے زائد ماسک تیار کررہی ہیں اور انہیں پنچایت خصوصاً نادار مزدوروں کو تقسیم کررہی ہیں۔

 ضلع کنّور کے تحت روپا ویلی کی گرام پنچایت ، جس کا نام گوبانگ ہے، نے تمام تر عوامی مقامات اور پنچایت ایریا کے تمام سرکاری اداروں کو سینیٹائز کرنے کا عمل انجام دیا ہے۔

یہ پنچایت باقاعدگی کے ساتھ گاؤں کے باشندگان کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ترغیب فراہم کررہی ہے۔

 

Description: C:\Users\Pooja Sharma\AppData\Local\Microsoft\Windows\INetCache\Content.Word\Screenshot_2020-04-19-20-49-42-99.png Description: C:\Users\Pooja Sharma\Desktop\Duni.jpg

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 1907)



(Release ID: 1616653) Visitor Counter : 170